02:29 pm
پاکستان کے نامور کھلاڑی کو پنڈی میں چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا گیا

پاکستان کے نامور کھلاڑی کو پنڈی میں چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا گیا

02:29 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے نامور کھلاڑی کو پنڈی میں چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا گیا ، قتل سے پہلے سفاک قاتلوںنے کیا لرزہ خیز کام کیا ۔۔۔ شوئٹنگ والی بال کے نامور کھلا ڑی چو ہدری محسن سموٹ کو قتل کر دیا گیا، مقتول کی نماز جنازہ کے بعد آبائی علاقے میں تدفین بھی کردی گئی
۔تفصیلات کے مطابق فخر پاکستا ن شہزادہ پوٹھوار شوٹنگ والی بال کے نامور کھلا ڑی چو ہدری محسن سموٹ کو قتل کر دیا گیا،چوھدری محسن فاروق کو بحریہ ٹاؤن میں قتل کر دیاگیا ،ذرائع کے مطابق اس کو چند دوستوں نے خنجر کے وار کرکے قتل کیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی چو ہدری محسن کی تصاویر میں ان کی تینوں انگلیاں بھی کا ٹی گئیں ہےں جب کہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ انہیں قتل کر کے چھت کی چوتھی منزل سے نیچے پھینکا گیا ہے تاہم ابھی تک قتل کی وجوہات اور مکمل رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ چو ہدری محسن سموٹ کا شمار پاکستان کے ناموروالی بال کے کھلاڑیوں میں ہو تا تھا۔چو ہدری محسن کی وفات کی خبر سن کر ان کے دوست احباب کے اندر غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ سموٹ تحصیل کلر سیداں ضلع روالپنڈی ادا کرنے کے بعد انہیں سپر خاک کردیا گیا ۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس 48گھنٹے گزرنے کے باوجود والی بال کے کھلاڑی محسن فاروق کے مبینہ قتل کی عینی شاہد خاتون تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ بھانجے کے قتل کی اطلاع ملتے ہی راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے موضع سموٹ کے رہائشی اخلاق احمد نے تھانہ لوئی بھیر پہنچ کر مقدمہ درج کرا دیا تھا کہ مقتول اپنے دوستوں محمد کلیم ، شیراز عرف چیئرمین، ناصر عرف مودی ، شہزاد احمد عرف دادا اور اسد کے ہمراہ گھر سے کار میں اسلام آبادآئے ،محسن نے عاصم اشتیاق اور مناظر نواز کی موجودگی میں بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ فیز فور جارہے ہیں ،رات ڈیڑھ بجے عدیل نے کال کر کے بتایا کہ مجھے کلیم نے کال کر کے بتایا ہے کہ محسن فاروق قتل ہو گیا ہے، اس سے قبل ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش پمز ہسپتال منتقل کر دی تھی اور سوک سینٹر کے ایک پلازہ میں موجود مقتول کے پانچوں دوستوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ پولیس تفتیش کے مطابق مقتول کےساتھ اکیلے ہی پانچوں فلور کے کمرے میں موجود دوشیزہ موقع سے چلی گئی تھی، دیگر تین لڑکیاں اسکے دوستوں کے ساتھ موجود تھیں، ان تمام نے محسن فاروق کی موت کی وجہ سے لاعلمی کا اظہار کیا، پولیس نے قتل کا مقدمہ تو درج کر لیا ہے مگر ابھی تک حراست میں لیے گئے مقتول کے دوستوں کی باقاعدہ گرفتاری ظاہر نہیں کی۔ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنےوالے بیشتر حکام موت کو پانچویں منزل سے گرنے کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔ اس بات کی بھی تصدیق ہو گئی ہے کہ وہاں جمع ہونیوالے بوتلیں بھی ساتھ لائے تھے، پولیس کے مطابق 10 روز قبل بھی انہوں نے ان فلیٹوں میں ڈیرہ ڈالا تھا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ مقتول نے تیسری اور5 ویں منزل پر دو فلیٹ ایک ماہ کیلئے کرایہ پر لے رکھے تھے۔ پولیس 48 گھنٹوں کی تفتیش کے باوجود زیر حراست افراد سے محسن فاروق کی موت کا راز اگلوانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ دوسری طرف پولیس مخالف لابی کا الزام ہے کہ پولیس کی لاٹری نکل آئی ہے، کھاتے پیتے گھرانوں کے جوان قتل کے الزام میں اسکی تحویل میں ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ہمارا یہ کام کردو، پھر تم جانو اور عمران خان،اسٹیبلشمنٹ  نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

ہمارا یہ کام کردو، پھر تم جانو اور عمران خان،اسٹیبلشمنٹ نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

چیئرمین چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات

چیئرمین چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات

سرکاری ونجی سکولوں پرنئی پابندی لگ گئی

سرکاری ونجی سکولوں پرنئی پابندی لگ گئی

سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب  کیسے ممکن ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب کیسے ممکن ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

دعا کبھی رائیگاں نہیں جاتی ،حکومت نے عوام کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی

دعا کبھی رائیگاں نہیں جاتی ،حکومت نے عوام کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی

پی ٹی آئی رہنما نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

پی ٹی آئی رہنما نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

اب کوئی غریب بے گھر نہیں ہوگا۔۔غریب عوام کوچھوٹے گھر کتنے لاکھ میں دیں گے

اب کوئی غریب بے گھر نہیں ہوگا۔۔غریب عوام کوچھوٹے گھر کتنے لاکھ میں دیں گے

میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی، فردوس  عاشق اعوان اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی

میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی، فردوس عاشق اعوان اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی

آگیا تو پھر جوان ہو کر ۔۔۔ اسکول کھلنے کے اعلان کے بعد بچے شفقت محمود سے ناراض

آگیا تو پھر جوان ہو کر ۔۔۔ اسکول کھلنے کے اعلان کے بعد بچے شفقت محمود سے ناراض

قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ کیا ہے جس سے ہر سال 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، عمران خان

قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ کیا ہے جس سے ہر سال 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، عمران خان

نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسد عمر

نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسد عمر

مشکلات ختم ہونے کا وقت قریب ،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں ریکارڈ اضافہ

مشکلات ختم ہونے کا وقت قریب ،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں ریکارڈ اضافہ

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

‘اپوزیشن کووہی  فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

‘اپوزیشن کووہی فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی