03:13 pm
معاشی آؤٹ لک کی’’منفی‘‘ سے بدل کر’’مستحکم‘‘ میں تبدیلی، عالمی ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیدیا

معاشی آؤٹ لک کی’’منفی‘‘ سے بدل کر’’مستحکم‘‘ میں تبدیلی، عالمی ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیدیا

03:13 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم قرار دے دیا۔ مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ معاشی آؤٹ لک کی’’منفی‘‘ سے بدل کر’’مستحکم‘‘ درجے میں ترقی حکومتی کوششوں پراعتماد ہے، حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پرگامزن رہے گی۔ مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے موڈیز کی رپورٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک ’’منفی‘‘
سے بدل کر’’مستحکم‘‘ کردیا ہے۔موڈیز نے ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی’’بی تھری‘‘ کے طور پرنئے سرے سے تصدیق کی ہے۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ معاشی آؤٹ لک کی’’منفی‘‘ سے بدل کر’’مستحکم‘‘ درجے میں ترقی حکومتی کوششوں پراعتماد ہے۔ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پرگامزن رہے گی۔دوسری جانب وفاقی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک ٹیکس آمدن 1142 ارب روپے ہوگئی، نومبرمیں اسٹاک مارکیٹ میں14.9 فیصد اضافہ ہوا، پہلی مرتبہ انڈیکس نے 39 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبورکر گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 286 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی سے ستمبر تک ٹیکس آمدن 1142 ارب روہے رہی۔ وفاقی حکومت نے1038 ارب روپے کے ٹیکسز اکٹھے کیے۔ اس دوران صوبوں نے 104ارب 50 کروڑ روپے کے ٹیکسز جمع کیے۔ تین ماہ میں 1582 ارب روپے کے جاری اخراجات کیے گئے۔ جولائی تا ستمبرقرضوں پرسود کی ادائیگی پر571 ارب روپے خرچ کیے گئے۔تین ماہ میں دفاع پر 242 ارب 63 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں نومبرکے دورا 14.9 فیصد اضافہ ہوا، مئی 2013ء کے بعد پہلی مرتبہ نومبر میں سٹاک مارکیٹ میں زیادہ تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ 16 اگست 2019ء کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 10ہزار500 پوائنٹس یعنی 36 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں1362 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور9 ماہ میں پہلی مرتبہ انڈیکس نے 39 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبورکر گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں پائیدارتیزی حکومت کی جانب سے اقتصادی استحکام کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پرسرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا مظہرہے۔

تازہ ترین خبریں

بیٹیاں ہوں توایسی۔۔۔ اپنا گھر بسانے سے قبل بیٹیوں نے باپ کا گھر بسا دیا

بیٹیاں ہوں توایسی۔۔۔ اپنا گھر بسانے سے قبل بیٹیوں نے باپ کا گھر بسا دیا

پی ٹی آئی ممبران کوپیغام ،کپتان کابھی آخرتک لڑنے کافیصلہ

پی ٹی آئی ممبران کوپیغام ،کپتان کابھی آخرتک لڑنے کافیصلہ

مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ،شاہدخاقان عباسی نے کارکنوں کوتھپڑ رسیدکردئیے

مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ،شاہدخاقان عباسی نے کارکنوں کوتھپڑ رسیدکردئیے

جوش خطابت میں زبان پھسل گئی ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے قائدمیاں نواز شریف کوشدیدتنقید کانشانہ بناڈالا

جوش خطابت میں زبان پھسل گئی ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے قائدمیاں نواز شریف کوشدیدتنقید کانشانہ بناڈالا

وزیراعظم اور174اراکین پارلیمنٹ پہنچ گئے

وزیراعظم اور174اراکین پارلیمنٹ پہنچ گئے

اعتماد کا ووٹ: پارلیمنٹ ہاؤس پر سیکورٹی انتہائی سخت

اعتماد کا ووٹ: پارلیمنٹ ہاؤس پر سیکورٹی انتہائی سخت

 اسٹیبلشمنٹ کا کردار اورشیخ رشید کا عمران خان کو اہم مشورہ

اسٹیبلشمنٹ کا کردار اورشیخ رشید کا عمران خان کو اہم مشورہ

اعتماد کا ووٹ!حکومت کیلئے صبح صبح اچھی خبر،کھلاڑی خوشی سے نہال

اعتماد کا ووٹ!حکومت کیلئے صبح صبح اچھی خبر،کھلاڑی خوشی سے نہال

وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے۔۔۔ کامیابی کیلئے وزیراعظم کو کتنے ووٹ درکار ہوں گے ؟

وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے۔۔۔ کامیابی کیلئے وزیراعظم کو کتنے ووٹ درکار ہوں گے ؟

صوبائی دارالحکومت سے افسوسناک خبر آگئی  بم دھماکہ ،5افراد جان کی بازی ہار گئے،ایمبولینسیں روانہ

صوبائی دارالحکومت سے افسوسناک خبر آگئی بم دھماکہ ،5افراد جان کی بازی ہار گئے،ایمبولینسیں روانہ

’’حکومتی بوری میں سوراخ ہو چکا ،اعتماد کے ووٹ جیسے ڈرامے نیازی کو نہیں بچا سکتے‘‘

’’حکومتی بوری میں سوراخ ہو چکا ،اعتماد کے ووٹ جیسے ڈرامے نیازی کو نہیں بچا سکتے‘‘

عمران خان نے عثمان بُزدار سے استعفیٰ لے لیا ،حفیظ اللہ نیازی

عمران خان نے عثمان بُزدار سے استعفیٰ لے لیا ،حفیظ اللہ نیازی

ووٹ نہ دینے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے ،شہریارآفریدی

ووٹ نہ دینے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے ،شہریارآفریدی

تحریک انصاف نے ایسے بینرز لگا دیئے جیالے اور متوالے لال پیلے ہو جائیں گے

تحریک انصاف نے ایسے بینرز لگا دیئے جیالے اور متوالے لال پیلے ہو جائیں گے