03:15 pm
پاکستان میں طلبہ یونینز کی بحالی، وزیراعظم عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

پاکستان میں طلبہ یونینز کی بحالی، وزیراعظم عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

03:15 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ جامعات مستقبل کی قیادت تیار کرتی ہیں اور طلبہ یونینز اس سارے عمل کا لازمی جزو ہیں ۔بدقسمتی سے پاکستان کی جامعات میں طلبہ یونینز میدان کارزار کا روپ دھار گئیں اور جامعات میں دانش کا ماحول مکمل طور پر تباہ ہوکر رہ گیا۔عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کی صف اول کی دانشگاہوں میں رائج بہترین نظام سے استفادہ کرتے ہوئے
ایک جامع اور قابل عمل ضابطہ اخلاق مرتب کریں گے تاکہ ہم طلبہ یونینز کی بحالی کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے انہیں مستقبل کی قیادت پروان چڑھانے کے عمل میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنا سکیں۔ یاد رہے ملک میں طلبہ تنظیموں نے پاکستان بھر کے پچاس شہروں میں مارچ کا اہتمام کیا تھاجہاں طلبہ کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی گئی اور یونین کو بحال کرنے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ ،بڑھتی ہوئی فیسوں کیخلاف بھی آواز بلند کی۔جس پر زیادہ تر سیاسی رہنما طلبہ تنظمیوں کی بحالی کی مخالفت کرچکے ہیں ،تاہم ،شیخ رشید ،بلاول بھٹو اور فواد چوھدری نے طلبی یونین کی تشکیل کی حمایت کی تھی۔واضح رہے پنجاب پولیس نے طلباء یکجہتی مارچ کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا، مقدمہ سول لائینز تھانے میں درج کیا گیا، مقدمے میں درجنوں نامزد اور 300 تک نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا ہیں۔ ایف آئی آر میں حکومت مخالف اور ریاستی اداروں کیخلاف تقاریر کی دفعات شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مقدمے میں مشعال خان کے والد اقبال لالہ، کامل خان، عمارعلی جان،فاروق طارق سمیت دیگر لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 300 تک نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

بیٹیاں ہوں توایسی۔۔۔ اپنا گھر بسانے سے قبل بیٹیوں نے باپ کا گھر بسا دیا

بیٹیاں ہوں توایسی۔۔۔ اپنا گھر بسانے سے قبل بیٹیوں نے باپ کا گھر بسا دیا

پی ٹی آئی ممبران کوپیغام ،کپتان کابھی آخرتک لڑنے کافیصلہ

پی ٹی آئی ممبران کوپیغام ،کپتان کابھی آخرتک لڑنے کافیصلہ

مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ،شاہدخاقان عباسی نے کارکنوں کوتھپڑ رسیدکردئیے

مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ،شاہدخاقان عباسی نے کارکنوں کوتھپڑ رسیدکردئیے

جوش خطابت میں زبان پھسل گئی ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے قائدمیاں نواز شریف کوشدیدتنقید کانشانہ بناڈالا

جوش خطابت میں زبان پھسل گئی ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے قائدمیاں نواز شریف کوشدیدتنقید کانشانہ بناڈالا

وزیراعظم اور174اراکین پارلیمنٹ پہنچ گئے

وزیراعظم اور174اراکین پارلیمنٹ پہنچ گئے

اعتماد کا ووٹ: پارلیمنٹ ہاؤس پر سیکورٹی انتہائی سخت

اعتماد کا ووٹ: پارلیمنٹ ہاؤس پر سیکورٹی انتہائی سخت

 اسٹیبلشمنٹ کا کردار اورشیخ رشید کا عمران خان کو اہم مشورہ

اسٹیبلشمنٹ کا کردار اورشیخ رشید کا عمران خان کو اہم مشورہ

اعتماد کا ووٹ!حکومت کیلئے صبح صبح اچھی خبر،کھلاڑی خوشی سے نہال

اعتماد کا ووٹ!حکومت کیلئے صبح صبح اچھی خبر،کھلاڑی خوشی سے نہال

وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے۔۔۔ کامیابی کیلئے وزیراعظم کو کتنے ووٹ درکار ہوں گے ؟

وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے۔۔۔ کامیابی کیلئے وزیراعظم کو کتنے ووٹ درکار ہوں گے ؟

صوبائی دارالحکومت سے افسوسناک خبر آگئی  بم دھماکہ ،5افراد جان کی بازی ہار گئے،ایمبولینسیں روانہ

صوبائی دارالحکومت سے افسوسناک خبر آگئی بم دھماکہ ،5افراد جان کی بازی ہار گئے،ایمبولینسیں روانہ

’’حکومتی بوری میں سوراخ ہو چکا ،اعتماد کے ووٹ جیسے ڈرامے نیازی کو نہیں بچا سکتے‘‘

’’حکومتی بوری میں سوراخ ہو چکا ،اعتماد کے ووٹ جیسے ڈرامے نیازی کو نہیں بچا سکتے‘‘

عمران خان نے عثمان بُزدار سے استعفیٰ لے لیا ،حفیظ اللہ نیازی

عمران خان نے عثمان بُزدار سے استعفیٰ لے لیا ،حفیظ اللہ نیازی

ووٹ نہ دینے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے ،شہریارآفریدی

ووٹ نہ دینے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے ،شہریارآفریدی

تحریک انصاف نے ایسے بینرز لگا دیئے جیالے اور متوالے لال پیلے ہو جائیں گے

تحریک انصاف نے ایسے بینرز لگا دیئے جیالے اور متوالے لال پیلے ہو جائیں گے