10:18 am
وزیراعظم میں اخلاقی جرات ہے تو شہبازشریف سے معافی مانگیں

وزیراعظم میں اخلاقی جرات ہے تو شہبازشریف سے معافی مانگیں

10:18 am

لاہور(نیوز ڈیسک)عارف حمید بھٹی نے ذوالفقار حمید کو سی سی پی او لاہور بنانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے عمران خان میں اگر اخلاقی جرت ہے تو شہبازشریف سے معافی مانگیں۔عمران خان نے شہبازشریف پر ایل ڈی اے میں آگ لگانے
اور میٹروبس میں اربوں روپے کرپشن کی الزام لگایااور کہا تھا زمین کی خریدوفروخت میں فراڈ سے کیاگیا۔ان دونوں کیسز کی تحقیقات ذوالفقار حمید نے کی اور شہبازشریف کو کلین چٹ دی۔سانحہ ماڈل ٹاون میں 14افرد کو قتل کیاگیا سینکڑوں افراد کو زخمی کیا گیا۔ پاکستان کے شہریوں پر ایک ظلب کا پہاڑ توڑا گیا۔اس وقت ذوالفقار حمید ڈی آئی جی انویسٹگیشن تھے، جنہوں نے قاتلوں کو مدعی اور مدعی کو قاتل بنادیا۔ذوالفقار حمید نے کرپشن کی تحقیقات میں بھی قانون کی خلاف ورزی کی۔عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ میں حالیہ تمام تبادلوں پر تبصرہ کرسکتا ہوں ، تاہم فی الحال ذوالفقار حمید کے بارے میں بہت ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ حالیہ تقرروتبادلے کا معاملہ ایسا ہی ہے کہ کنویں میں کتا گر جائے اور کتا نکالنے کے بجائے سب پانی نکالتے رہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اگر عمران میں اخلاقی جرات ہے تو شہبازشریف سے معافی مانگیں۔واضح رہے حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں بیوروکریسی کے بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کئے گئے تھے۔جس میں سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو تبدیل کرکے ذوالفقار حمید کو تعینات کردیاگیا ہے۔