01:19 pm
شاہدخاقان عباسی کا بچنا مشکل ہوگیا، نیب نے سابق وزیراعظم کےخلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا

شاہدخاقان عباسی کا بچنا مشکل ہوگیا، نیب نے سابق وزیراعظم کےخلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا

01:19 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق، اوگرا کے سابق چیئرمین سعید احمد خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان نے
2015 سے ستمبر 2019 تک ایک کمپنی کو 21 ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا، جس سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ایل این جی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 15سال کے دوران 68 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ریفرنس میں مجموعی طور ہر 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا، جس میں نامزد چیئرمین اوگرا عظمیٰ عادل، چیئرمین اینگرو گروپ حسین داود اور عبدالصمد شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں