09:41 am
کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازنا ہی ان کی کارکردگی ،صلاحیت اور خدمات کا ..

کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازنا ہی ان کی کارکردگی ،صلاحیت اور خدمات کا ..

09:41 am


کوئٹہ۔ 05دسمبر: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازنا ہی ان کی کارکردگی ،صلاحیت اور خدمات کا بجا طورپر اعتراف کرنا ہے ،ایوارڈ کی تقسیم میں اعلیٰ معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے سے متعلقہ اداروں کو ایسوسی ایشن پر عوام کا اعتماد بڑھانے کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا،کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کھلاڑیوں کے ساتھ متعلقہ اداروں ایسویسی ایشنز بھی خراج عقیدت کے مستحق ہیں ،
 
ان خیالات کااظہار انہوں نے 17ویں اسپورٹس ایوارڈ 2019کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی ،رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل ،بائے سپورٹس عطاء محمد کاکڑ،ڈی جی اسپورٹس سمیت کھیل کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کی ایک بڑی تعداد موجود تھیں،اس موقع گورنربلوچستان نے کہا کہ اس شاندار تقریب میں شرکت کی وجہ سے مجھے سینئر کھلاڑیوں اور قومی سطح پر اپنا مقام بنانے والے موجودہ کھلاڑیوں سے ملنے کا موقع ملکر حقیقی خوشی ہوئی،انہوں نے کہا کہ صوبے میں کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ،تقریب کے اختتام پر گورنر بلوچستان قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک اور صوبے کے نام روشن کھلاڑیوں اور منتظمین میں انعامات اورشیلڈ تقسیم کئے ۔

تازہ ترین خبریں