09:02 am
 افسران محنت سے کام کریں، مثبت نتائج نظر آنے چاہیں، چیف سیکرٹری پنجاب

افسران محنت سے کام کریں، مثبت نتائج نظر آنے چاہیں، چیف سیکرٹری پنجاب

09:02 am

لاہور ( نیوز ڈیسک) چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان نے کہا ہے کہ افسران محنت سے کام کریں، مثبت نتائج نظر آنے چاہیں۔ اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے میرٹ اور شفافیت کو فروغ دینا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان کے زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلی سول اور پولیس افسران کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی،
ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان کا کہنا تھا کہ گورننس، پبلک سروس ڈلیوری کی بہتری اور شفافیت کا فروغ ترجیح ہے۔ افسران کو کام کرنے کی مکمل آزادی دینے کیساتھ محاسبہ بھی کیا جائے گا۔ افسران کی کارکردگی کا ماہانہ جائزہ لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے، اس معاملے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ عام آدمی کو سرکاری دفاتر میں عزت واحترام ملنا چاہیے۔ اضلاع کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، کمشنرز، اضلاع کے دورے کریں اور اضلاع میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ اشیا میں ملاوٹ کیخلاف مہم کو تیز کیا جائے۔میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان کا کہنا تھا کہ سول اور پولیس افسران باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں۔ کمشنرز اور آر پی اوز ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے کریں۔

تازہ ترین خبریں