05:24 pm
2کروڑ کی ٹپ، 6کروڑ کے تحفے اور ذاتی گھر کی سیکیورٹی پر 214کروڑ55لاکھ کا خرچہ

2کروڑ کی ٹپ، 6کروڑ کے تحفے اور ذاتی گھر کی سیکیورٹی پر 214کروڑ55لاکھ کا خرچہ

05:24 pm

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں شاہانہ طرز حکومت کی نئی تاریخ رقم ، شریف خاندان کے بارے میں ایک اور انکشاف سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج وفاقی وزیر مراد سعید نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے
کہ شریف خاندان نےکس طرح پاکستانی خزنے کو پانے کی طرح استعمال کیا ۔ انہوںنے کہا کہ ’’کیاآپکوعلم ہےنواز شریف نے قومی خزانے سے185کروڑ55لاکھ کےبیرون ملک دورے(257دن)جسمیں25پرایوٹ دورےتھے۔عوام کے پیسوں پر شاہانہ خرچوں کے علاوہ بیرون ملک دوروں کے موقع پر 2کروڑ 78لاکھ کی ٹپ اور 6کروڑ 12 لاکھ کے تحائف بھی دئے۔ جاتی عمرہ کےذاتی گھرکی سیکورٹی پر صرف214کروڑ55لاکھ خرچ ہوئے‘‘ ۔ مراد سعید کے ٹوئٹ پر ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے ۔