05:37 pm
بہاولپور میں 26سالہ لیڈی ہیلتھ ورکر پر ڈاکٹر نے نظریں گاڑ لیں ، ویڈیو لنک میں دیکھیں

بہاولپور میں 26سالہ لیڈی ہیلتھ ورکر پر ڈاکٹر نے نظریں گاڑ لیں ، ویڈیو لنک میں دیکھیں

05:37 pm

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک) 26 سالہ لیڈی ہیلتھ وزٹرنے بنیادی مرکز صحت کے انچارج ڈاکٹر کی جانب سےمسلسل جنسی حراسانی سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا لیں ،انتہائی تشویش ناک حالت میں متاثرہ لڑکی کو وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فصیلات کےمطابق بہاولپورمیں بنیادی مرکزصحت کےاِنچارج ڈاکٹر علی فہیم نےساہیوال کی رہائشی 26سالہ لیڈی ہیلتھ وزٹررانی منظورکےساتھ زبردستی دوستی کی کوششوں میں ناکامی کے بعد اُسے نوکری کی آڑ میں تنگ کرنا شروع کر دیا جس پر لیڈی ہیلتھ وزٹر رانی منظور نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش کی تاہم اہل علاقہ اور مقامی صحافیوں نے رانی منظور کے کوارٹر کا دروازہ توڑ کر بے ہوشی کی حالت میں اسے پہلے بنیادی مرکز صحت اور بعد ازاں وکٹوریہ ہسپتال پہنچایا جہاں اُس کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔زہریلی گولیاں کھانےسےایک روزقبل رانی منظورنےاپنےمختصرویڈیو پیغام میں کہاتھاکہ ڈاکٹر علی فہیم بنیادی مرکزصحت کے کے ساتھ ہی اپنی ویران رہائش گاہ پر مجھے بہانے بہانے سے طلب کرتا ہے،جب ڈاکٹر علی فہیم کا رویہ ناقابل برداشت ہو گیا تو میں نے میڈیکل آفیسر علی فہیم کے خلاف سی او آفس میں درخواست دے دی ،انکوائری کمیٹی نے مجھےبلا کر ڈاکٹر علی منظور کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے دائر درخواست واپس لینے پر زور دیا تاہم میں نے درخواست واپس لینے سے انکار کر دیا،انکوائری کمیٹی میں پیش ہونے کے بعد واپسی پر میرےپیچھے چارنامعلوم افراد لگ گئےجس پرمیں بڑی مشکل سےجان بچاکراپنےکوارٹر تک پہنچی۔ رانی منظور نے الزام عائد کرتے ہوئےکہاکہ ڈاکٹرعلی فہیم کئی ماہ سے میرے ساتھ غیرشائستہ سلوک اپنائے ہوئے ہے،اُس کی نہ صرف نگاہیں اور انداز ناقابل برداشت ہوتا ہے بلکہ اب وہ میرے مسلسل انکار پر دھمکی آمیز رویہ پر اتر آیا ہے ۔رانی منظور اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں اعلیٰ حکام سے جان کی امان اور عزت کی حفاظت کی اپیل کرتے ہوئے ڈاکٹر علی فہیم کے خلاف انکوائری کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔لیڈی ہیلتھ وزٹر رانی منظور کاکہنا تھا کہ وہ اپنے مالی حالات سے مجبور ہوکر کام کے لیے دوسرے شہر میں بڑے با عزت طریقے سے پوری ایمانداری کے ساتھ نوکری کر رہی ہے تاہم ڈاکٹر علی فہیم کا رویہ پچھلے کئی روز سے ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے،وہ ڈاکٹر علی فہیم کی موجودگی میں اپنے آپکو غیر محفوظ تصور کر رہی ہے۔