03:21 pm
حکومت نے ملازمین کی تنخواہوںاور پنشنوں میں اضافے پرغور شروع کر دیا

حکومت نے ملازمین کی تنخواہوںاور پنشنوں میں اضافے پرغور شروع کر دیا

03:21 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کمر توڑ مہنگائی نے کم آمدن والے غریب طبقے کی کھال ادھیڑنا شروع کر دی ہے جس پر شاید حکومت کو اس پسے ہوئے طبقے کی زبوں حالی کا کچھ خیال آہی گیا ہے۔ ملازمین کی تنخواہوںاور پنشنوں میں اضافے پرغور شروع کر دیا گیا ہے۔
،وہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین جن کی پنشن بہت کم ہے ان کے لئے کم سے کم پنشن کا فارمولا لایا جارہا ہے ایک تجویز ای او بی آئی پنشن میں اضافے کی بھی ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی انسانی وسائل ذوالفقار بخاری نے گذشتہ ماہ اس پنشن میں اضافے کی نوید سنائی تھی کہا جارہا ہے کہ کم از کم تنخواہ کو کم از کم پنشن کے مساوی کرنے اور ای او بی آئی پنشن دس ہزار روپے روپے کرنے کی سمری تیار کی جارہی ہے۔