03:44 pm
اورنج لائن ٹرین کے ٹرائل کی تیاریاں جاری، وزیراعلی پنجاب کی شرکت سے معذرت

اورنج لائن ٹرین کے ٹرائل کی تیاریاں جاری، وزیراعلی پنجاب کی شرکت سے معذرت

03:44 pm

لاہور (آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹرائل میں شرکت سے معذرت کرلی، وزیر ٹرانسپورٹ ٹرائل کی تقریب میں شریک ہوں گے، مسلم لیگ ن نے بھی روٹ پر جشن منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی ٹرائل کی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی۔ 10 دسمبرکو وزیراعلی نے پنجاب کابینہ کا اجلاس صبح 11 بجے طلب کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس اور دیگر مصروفیات کے باعث وزیراعلی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی آزمائشی ٹرائل کی تقریب میں شرکت کریں گے۔