05:28 pm
جنم دن منانے کا نیا طریقہ ، کیا اسلام میں یہ سب جائز ہے ؟ ویڈیو لنک میں

جنم دن منانے کا نیا طریقہ ، کیا اسلام میں یہ سب جائز ہے ؟ ویڈیو لنک میں

05:28 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں اکثر لوگ سالگرہ منانے کو غیر شرعی یا فرنگی فعل قرار دیتے ہیں اسی لیے وہ سالگرہ منانے سے بھی بیزار نظر آتے ہیں ،
لیکن اب ایسے پاکستانیوں کی مشکل نیا طریقہ متعارف کراکے آسان کردی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مبینہ طور پر کسی پیر صاحب کی سالگرہ منائی جارہی ہے۔ صوفے پر بیٹھے پیر صاحب چھری ہاتھ میں پکڑ کر کیٹ کاٹ رہے ہیں جبکہ ان کے مریدین اپنے روحانی پیشوا کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں مریدین کو آنکھیں بند کرکے اور ہاتھ جوڑ کر ’ہیپی برتھ ڈے ٹو یو ، اللہ ہو اللہ ہو‘ کا ورد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تو واضح نہیں ہوسکا کہ سالگرہ منانے والے لوگ کون ہیں اور ویڈیو کہاں کی ہے لیکن صوفے کے پیچھے لگے ہوئے پینا فلیکس پر ’سوڈیوال‘ کا لفظ پڑھا جاسکتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سالگرہ منانے کا یہ انوکھا طریقہ زندہ دلان لاہور نے ایجاد کیا ہے کیونکہ سوڈیوال لاہور کے ایک علاقے کا ہی نام ہے۔