05:45 pm
تمام اپوزیشن اور اتحادی جما عتوں کے ساتھ ہماری بات چیت ہوچکی،پرویز خان خٹک

تمام اپوزیشن اور اتحادی جما عتوں کے ساتھ ہماری بات چیت ہوچکی،پرویز خان خٹک

05:45 pm

پشاور(آن لائن)وفاقی وزیر دفاع اور ر حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سر براہ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن اور اتحادی جما عتوں کے ساتھ ہماری بات چیت ہوچکی ہے بدھ کو ہماری اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اہم اجلا س ہورہا ہے جس میں الیکشن کمشنرز اور چیف الیکشن کمشنر کی کی تقریریوں پر متفقہ فیصلہ ہوجائے گا ارمی چیف کی توسیع کے حوالے سے ائین میں ترمیم کے بارے میں ابھی تک اپوزیشن سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی
پہلے اس کیس کا تفصیلی فیصلہ انے کے بعد اس پر بات ہوگی کے ا س پر ریویو پر جانا ہے یا کچھ اور فیصلہ کرنا ہے اس پر حکومت کی لیگل ٹیم کے ساتھ بیٹھ متفقہ طور فیصلہ کریں گے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پانچ سال کی مدت پوری کریں گی کوئی ان ہائوس تبدیلی کو کوئی امکان نہیں مولانا فضل الرحمان سمیت سب بے پر کیاں اڑا رہیں ہے نہ حکومتی جماعت کے ممبران یا کوئی اتحادی وزیر اعظم عمران خان سے نالاں ہے کوئی بھی وزیر اعظم عمران خان سے نالاں نہیں تحریک انصاف کے تمام ممبران قومی اسمبلی خواں وہ وہ خیبر پختون خواہ ،سندہ ،بلوچستان اور پنجاب اسمبلی سے تعلق ہے بشمول اتحادی جماعتوں کے ممبران سے میں رابطے میں ہوں کوئی بھی حکومت سے نالاں نہیں گلے شکوے ہوتے رہتے ہے اس کا یہ مطلب نہیں کے وہ حکومت کا تختہ الٹا دیںتمام ممبران پارٹی کے ساتھ کھڑے ہے اور کھڑے رہیں گے وزیر اعظم عمران خان کو جس حالت میں انعام حکومت ملا ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا تھا جس میں آصف زرداری ،نواز شریف نے ساری دولت بیرونی ملک منتقل کی ملک کو قرضوں کے سہارے پر چھوڑا عمران خان نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو دلد ل سے نکالنے کی کوشش کررہے ہے وزیر اعظم عمران خان کا کہناہے ا ئندہ انے والے دور میں ان کو بے شک کوئی ووٹ نہ دے وہ کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے ان سے ملک سے لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کریں گے یہی وجہ ہے کے عوام کاتحریک انصا ف اور وزیر اعظم عمران خان پر بھر پور اعتماد ہے اور عوام تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار نوشہرہ خوشمقام میں اے این پی کے حاجی صاد ق خان اور ڈاگ بیسود میں اے این پی ضلعی رہنما اور ممبر صوبائی کونسل انجینئر اسرار علی خان کے اپنے خاندانوں اور سیکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ اے این پی سے مستعفی ہوکر تحریک انصا ف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک ،ممبر قومی عمران خٹک اور ایم پی اے میاں خلیق الرحمان خٹک نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی اور ان کا خیرمقدم کیا اس موقع پر اسحاق خان خٹک ،پشاور ریجن کے فنانس سیکرٹری حسین احمد خٹک ، معروف شاعر ادیب وکالم نگار سعداللہ جان برک ،سابق ضلعلی کونسلر اسرار نبی اور سابق تحصیل کونسلر ریاض علی خان موجود تھے اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک اور ایم پی اے میاں خلیق الرحمان نے علاقے میں ترقیاتوں کاموں پر روشنی ڈالی پرویز خان خٹک نے کہا کہ جب تک ملک اپنے پائوں پر کھڑا نہیں ہوگا ہمارے امدن اور اخراجات میں فرق کم نہیں ہوگا ور ہمارے ملک میں ڈالر نہیں ائے گا او ر ملک میں ڈالر کی کمی پوری نہیں ہوگی اور ملک میں معاشی صورتحال درست نہیں ہوگی پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی اکنامک پالیسی سے پاکستان کے قرضوں میں کمی ارہی ہے اداگئیوں کے تواز ن میں کافی بہتری اچکی ہے اور ملک میں ڈالر بھی انے لگے ہے سال کے اندر اندر ملک اپنے پائوں پر کھڑا ہوگا اور ترقی کی طرف رواں داوں ہوگاپرویزخٹک نے کہا کہ خرا ب معاشی صورتحال ورثے میں ملی ملک تیس ہزار ار ب روپے کا مقروض ہے جس پر روز مرہ سود چھ ارب روپے کا ہے ملک کو اس دہانے پر اصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نوا زشریف لے کر ائے ہیں انہوں نے سارا پیسہ بیرونی ملک منتقل کیا اور باریاں بانٹ بانٹ کر ملک کو معاشی طور پر دایولیہ کردیا تھا انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہ رہا ہے حکومت دسمبر اور جنوری میں جاری ہے اس کا یہ خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا حکومت اور تمام ادارے ایک پیج پر ہے ان کے پاس وزیر اعظم کے استعفی کی کوئی دلیل نہیں تھی میرے ساتھ مذاکرت میں وہ حکومت پر کوئی اعتراض ثابت نہیں کرسکیں پرویزخٹک نے کہا کہ یہ تو اسان بات ہے سب لاکھوں کا جھتہ اسلام اباد لے کر زبردستی حکومت تبدیل کریںگے ائین اور قانون کہا گیا وزیر اعظم عمران خان عوام کے ووٹ سے منتخب ہوئے ہے انہیں خیرات میںیہ حکومت نہیں ملی اپوزیشن اپنی چوریاں چھپانے کے لیے بے پرکیاں اڑارہے ہیں پرویز خان خٹک نے کہا کہ ہم ملک کو اپنی پائوں پر کھڑا کرنے ملک سے مہنگائی ،بیروز گاری اور معاشی بحران کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں اور اپوزیشن کو یہ بات نہیں بہاتی کے ملک اپنے پائوں پر کھڑا ہوں پرویز خان خٹک نے کہا کہ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہے ہماری مخالفین کہ رہے ہے کہ میں نوشہرہ کی سیاست پر قبضہ کرلیا ہے عوام با شعور ہے ہمارے مخالفین انتخابات کے بعد عوام کو نظر نہیں اتے اور حکومت میں اتنے مغرور اور متکبر ہوجاتے ہے کہ غمی خوشی تو کیا وہ کارکنوں کا پوچھتے تک نہیں انہوں نے کہا کہ ہم کارکنوں کوعزت دیتے ہے اور کارکن ہمیں عزت دیتے ہے میں اگر اج وزیر اعلی اور وزیر دفاع کی کرسی تک پہنچا ہوں تو میں ان غریب کاکنوں نوجوانوں اور پارٹی کی تنظیمی عہدیدواں کی بدولت پہنچا ہوں میں اور میرے خاندان کے سات افراد روزانہ ضلع نوشہرہ میں عوام کے ساتھ رابطے میں ہوتے ہے میں جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا مجھے نوشہرہ کے ایک ایک مسئلہ کا پتہ ہے اور میں سارا سال عوام کے ساتھ رابطے میں رہتا ہوں میں بحثیت وزیر اعلی پانچ سال عوام کے ساتھ رابطے میں رہا اور بحثیت وزیر دفاع بھی عوا م کے ساتھ رابطے میں ہوں انہوں نے کہا اربوں روپے کے ترقیاتی منصو بے اسی فیصدتک منصو بے مکمل ہوچکے ہے اور بیس فیصد کے لیے مزیدفنڈ فراہم کررہے ہے پرویز خٹک نے کہا کہ بلا امتیاز پورے ضلع کے عوام کی خدمت کررہے ہے ضلع کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک گیس پہنچا رہے ہیں اور یہ پاکستان کا واحد ضلع ہوگا کہ جہاں گیس پور ے ضلع میں پھیل جائے گی انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمی کو بھی پورا کررہے ہیں ائندہ تین سالوں میں بجلی کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ہماری اپوزیشن استاد ،پولیس ،ڈاکٹر اور پٹواری پر سیاست کررہی ہیں اور ہم نے ان اداروں سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کردیا ہے اور اب استاد ،سپاہی ،ڈاکٹر اور پٹواری پر سایست نہیں کرسکیں گا ہم نے قانون سازی کے ذریعے ان اداروں کا تحفظ فراہم کیا ہے کیونکہ تھانوں میں غریب عوام کا عزت نفس بحال کیا پٹوار خانوں میں کرپشن میں کمی لائی استاد پر سیاست کا خاتمہ کیا تحریک انصاف کی حکومت ملک میں میرٹ اور انصاف پر مبنی معاشرے کی بنیاد رکھی پچاس ہزار ساتذہ پانچ ہزار ڈاکٹر اور پندرہ ہزار پولیس اہلکار میرٹ پر بھرتی ہوئے اور میرٹ کی پالیسی اپنائی تاکہ حقدار کو ان کا حق ملے اور قابل نوجوان اگے ائے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ بھی اپنی ذمہ داری نبھائے اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ملک سے کرپشن کی لعنت کا خاتمہ ہوں انہوں نے کہا کہ بہت جلد ملک میں خوشحالی ائے گی اور بیروز گاری اور مہنگائی میں کمی ائے گی