07:55 am
پاکستا ن میں ایک اور بیٹی درندگی کا شکار ، گل سماں کی موت کیسے ہوئی ، لرزہ خیز انکشافات

پاکستا ن میں ایک اور بیٹی درندگی کا شکار ، گل سماں کی موت کیسے ہوئی ، لرزہ خیز انکشافات

07:55 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ دنوں ایک انسا نیت سوز واقعہ پاکستان میں پیش آیا جس نے سینوں میں دل رکھنے والے والدین کو دہلا کر رکھ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں ایک کمسن بچی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام سنگسار کر دیا گیا۔
مقامی پولیس نے لڑکی کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے پیش امام مشتاق لغاری کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعے کی تفتیش کے لیے بچی کے والدین کو بھی تھانے منتقل کیا گیا۔ بچی کے والد کا دعویٰ تھا کہ ان کی بیٹی کی موت حادثاتی طور پر پتھر لگنے سے ہوئی۔ یہ واقعہ واہی پاندھی تھانے کی حدود کھیر تھر کے پہاڑی علاقے میں سندھ اور بلوچستان کے سرحدی گاؤں شاھی مکان کے قریب پیش آیا ۔پولیس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دادو کو قبر کشائی کی درخواست بھی کی جسے منظور کر لیا گیا اب سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک خبر کے مطابق 9 سال کی گل سماں کو سنگسار کرنے کے ثبوت مل گئے ہیں ۔ قبر کشائی ہونے کے بعد پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ گل سما کے چہرے اور کمر سر کی ساری ہڈیاں ٹوٹ گی ۔ناک اور اوپر دھڑ پر گہرے زخم آئے ۔جو بھاری پھتر لگنے کی وجہ سے آئے۔ اس حوالے سے جیسے ہی مزید تفصیلات ملتی ہیں ہم اپنے قارئین کیساتھ شیئر کریں گے ۔