02:41 pm
حکومت کو ثابت کرنا پڑے گا کہ وہ ریاست مدینہ بنا رہی ہے، چیئرمین نیب

حکومت کو ثابت کرنا پڑے گا کہ وہ ریاست مدینہ بنا رہی ہے، چیئرمین نیب

02:41 pm

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین نیب نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ترقی کے باوجود کرپشن میں بھی ترقی ہوئی، اقتدار کی ہوس کی خاطر ملک میں عجیب و غریب تجربات کیے گئے،کرپشن کے خاتمے تک ملک ترقی کے سفر پر گامزن نہیں ہوسکتا، کرپشن کے مکمل خاتمے کا دعویٰ نہیں کر سکتے، معاشرے میں خوبصورت یابدصورت شکل میں کرپشن موجود ہے، کرپشن کا خاتمہ صرف نیب نہیں ہرشہری کی ذمہ داری ہے۔
 
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے منزل کا تعین کر لیا ہے اور وہ یہ ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے نیب کی جنگ صرف کرپشن نہیں، نظام کےخلاف ہے، کسی کے کفن میں جیب نہیں ہوتی، خود احتسابی کا عمل کوئی نیا تحفہ نہیں، خوداحتسابی سے بہت بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ خوداحتسابی کا راستہ اختیار کیا جائے تو نیب،ایف آئی اے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بادشاہت اور شہنشاہیت میں احتساب کا کوئی تصور نہیں ہوتا، عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں سے کہوں گا ملکی مفادات کو مدنظر رکھیں۔یہ سب باتیں صرف اقتدار کی ہوس ہے۔ بی آر ٹی ریفرنس تیار چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیب کے معاملات میں داخل اندازی نہیں کی۔ ہواؤں کا رخ بدلنے والا ہے جو آئندہ چند ہفتوں میں محسوس کریں گے،بی آر ٹی اور مالم جبہ اراضی کے خلاف ریفرنس تیار ہے، عدالتی حکم کی وجہ سے بی آر ٹی پشاور منصوبے کی تحقیقات نہیں کرسکتے، عدالتی حکم امتناع ختم ہونے پر ایکشن لیاجائےگا ۔ کھربوں کے حساب سے منی لانڈرنگ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ قوم کا پیسہ کھانے والوں نے عوام کے منہ سے نوالہ چھینا ہے، قوم کے پیسے سے بیرون ملک بڑی بڑی جائیدادیں خرید لی گئیں، منی لانڈرنگ کرنے والے کہتے ہیں انتقام لیا جارہا ہے، اربوں کھربوں کے حساب سے منی لانڈرنگ کی گئی۔ حکومت ثابت کرے کہ ریاست مدینہ بنا رہے ہیں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے خوبصورت خواب کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے،خواب دیکھنے کا حق سب کو ہے لیکن کچھ خواب ایسے ہوتے ہیں جن کو مکمل کرنے کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے، تقریروں سے کچھ نہیں ہوتا حکومت کو ثابت کرنا پڑے گا کہ وہ ریاست مدینہ بنا رہے ہیں۔ لوگ اسلامی نظام کو ترس رہے ہیں، اس نظام میں عوام کم از کم دو وقت کھانا تو کھاسکیں گے۔ نیب نے اپوزیشن کو متحد کردیا جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے کچھ نہ بھی کیا ہو لیکن دو کام ضرور کئے ہیں، ایک کام یہ کیا کہ تمام اپوزیشن کو متحد کردیا جن کا نعرہ ہے کہ نیب کو ختم کرو اور دوسرا کام یہ کیا کہ نیب نے عام آدمی کی آنکھ میں امید کا چراغ روشن کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

فضل الرحمن اورکشمالہ طارق کے اکائونٹس میں معاشی انقلاب کیسے آیا؟شہبازگل

فضل الرحمن اورکشمالہ طارق کے اکائونٹس میں معاشی انقلاب کیسے آیا؟شہبازگل

بھارت میں اقلیتیں آج یوم سیاہ منا رہی ہیں،وزیرخارجہ

بھارت میں اقلیتیں آج یوم سیاہ منا رہی ہیں،وزیرخارجہ

خواجہ آصف نے جیل میں سہولیات مانگ لیں

خواجہ آصف نے جیل میں سہولیات مانگ لیں

آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس:شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش

آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس:شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش

 پی ٹی آئی حکومت نے سرمایہ کاری کیلئے انقلابی اقدامات کیے،عثمان بزدار

پی ٹی آئی حکومت نے سرمایہ کاری کیلئے انقلابی اقدامات کیے،عثمان بزدار

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر2افراد سے اسلحہ برآمد

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر2افراد سے اسلحہ برآمد

کراچی:جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

کراچی:جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

شوبازنے صرف پولیس کی وردی تبدیل کی ،فردوس عاشق اعوان

شوبازنے صرف پولیس کی وردی تبدیل کی ،فردوس عاشق اعوان

سیاسی نابالغوں نے اپوزیشن کویرغمال بنا لیا ،فواد چوہدری

سیاسی نابالغوں نے اپوزیشن کویرغمال بنا لیا ،فواد چوہدری

وزیراعظم کل حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے

وزیراعظم کل حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے

ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل ناظم گرفتار