10:38 am
 پناہ گاہوں کے قیام کے بعد اب لنگر خانوں کا اہتمام کیا جا رہا،وزیر اعظم

پناہ گاہوں کے قیام کے بعد اب لنگر خانوں کا اہتمام کیا جا رہا،وزیر اعظم

10:38 am

لا ہور (نیوز ڈیسک ) پناہ گاہوں کے قیام کے بعد اب لنگر خانوں کا اہتمام کیا جا رہا۔ وزیر اعظم نے لنگر خانوں کے قیام کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے بھی اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا بنا لیا پلان ہے۔لاہور میں لنگر خانوں کے لیے جگہوں کی نشاندہی کا عمل جاری ہے۔
ایک سال کے دوران 4 لاکھ افراد نے پناہ گاہوں کو اپنا مسکن بنایا ہے۔ شہر میں قائم 5 پناہ گاہوں کے سال بھر کے اعداد و شمار جاری کر دئیے گئے۔ معلومات کے مطابق ایک لاکھ 37 ہزار 389 افراد نے پناہ گاہوں سے ناشتہ کیا۔ اس حوالے سے ڈی سی دانش افضال کہتے ہیں لنگر خانوں کے لئے تیاری شروع کر دی گئی ہے۔