01:10 pm
سی پیک منصوبہ کے بعد مصر پاکستان کے ایسے شعبے میں کئی ارب ڈالر ز کی سرمایہ کاری کرنے آگیا

سی پیک منصوبہ کے بعد مصر پاکستان کے ایسے شعبے میں کئی ارب ڈالر ز کی سرمایہ کاری کرنے آگیا

01:10 pm

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف حکومت نے روز اول سے نئے پاکستان کا جو نعرہ لگایا تھا اس پر کام جاری ہے اور پاکستانی معیشت کو بہتر سے بہترین کرنے کیلئے کپتان کی ٹیم کی شب و روز محنتیں جاری ہیں ۔ پوری دنیا مانتی ہے کہ پاکستان کو اللہ پا ک نے بے پناہ حسن سے نوازا ہے اور عمران خان نے اسی تناظر میں کئی بار پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کا اعلان بھی کیا ہے جو اب عملی اقدام بننے جا رہا ہے ۔
تازہ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کی کمپنی پاکستان میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جارہی ہے جس سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سیاحت کیلئے مصر کا ماڈل اپنائے گا ۔ کہا گیا ہے کہ پہلے ہدف کے طور پر پنجاب کے ممکنہ شہر اور کے پی کے کو رکھا جائے گا ۔ (نیشنل ٹورزم کوآرڈینیشن بورڈ) کے چیئرمین سید ذوالفقار بخاری کا کہنا تھا کہ خوشاب اور نتھیا گلی بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اور اوورسیز پاکستانیز کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں سیاحت کے شعبے کا فروغ تھا جس پر ہم عملی اقدامات کے مراحل میں داخل ہو چکے ہیں ۔