01:23 pm
ملک بھرمیں بارشوں کاسلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اطلاعات

ملک بھرمیں بارشوں کاسلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اطلاعات

01:23 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تربت میں 7 پنجگور اور جیوانی میں 4 جبکہ کوئٹہ میں1ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بارش کے بعد سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے
کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر دالبندین میں 2 ، جبکہ بارکھان، قلات اور سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ ،زیارت،لسبیلہ، تربت، دالبندین، خضدار اور ژوب کے ساحلی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے ۔