02:32 pm
لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر حملہ (ن) لیگ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر حملہ (ن) لیگ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

02:32 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ گھروں پرحملوں کی روایت چلی توبندنہیں ہوگی ،ہمارے قائد کے گھرپرحملہ ہوسکتاہے توآپ کے قائدکے گھرپربھی ہوسکتاہے ،جہاں احتجاج ہوااس کے قریب آپ کے بچے اوراہل خانہ بھی رہتے ہیں۔سیاسی دشمنی کوذاتی دشمنی میں تبدیل نہ کریں
ہم جانتے ہیں کہ یہ کس نے کیااورکس نے سرپرستی کی ۔انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہویالندن ہمیں سب کے گھروں کامعلوم ہے ،کل شام لندن میں نواز شریف کے بیٹے کی رہائش گاہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا،ہمارے قائد کے گھرپرحملہ ہوسکتاہے توآپ کے قائدکے گھرپربھی حملہ ہوسکتاہے ،نواز شریف یاکسی بھی سیاستدان کے گھرپرحملہ ہواتوہم ان کاپیچھاکریں گے ،جہاں احتجاج ہواہے اس کے قریب آپ کے بچے اوراہل خانہ بھی رہتے ہیں۔پاکستانی سیاست میں یہ چیزیں چارپانچ سال میں متعارف کروائی گئیں۔ مخالفین کے گھروں کا تقدس پامال کرنے کی روایت ڈالی گئی ہے۔ یہ خطرناک روایت ہے۔تشدد کی لہر چل پڑی تو رکے گی نہیں، یہ سلسلہ چل پڑا توبند نہیں ہوگا۔ حکومت اپوزیشن سے دشمنی کررہی ہے۔سیاسی دشمنی کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ایوان کے توسط سے بتانا چاہتاہوں کہ جانتے ہیں یہ کس نے کیا اور کس نے سرپرستی کی ،جن لوگوں نے پیسا لگایا، ہمیں ان کے چہروں کی شناخت ہے ہم ان کے نام بھی جانتے ہیں۔ہم ان کے چہرے نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنی ہم بھی نبھانا جانتے ہیں۔جنگ کیلئے تیار ہیں، ایسی جنگ میں سارا سسٹم لپیٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور دیگر معاملات پر حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔کسی بھی قانون سازی کا حصہ نہیں بنیں گے۔جس طرح کا رویہ دکھایا جا رہا ہے آپ اپوزیشن سے کسی قسم کی مفاہمت نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بصارت ہے نہ سماعت ہے۔ اقتدار بصارت اور قوت سماعت چھین لیتا ہے۔ جن کے پروڈکشن آرڈرجاری کیے گئے ان میں کوئی بھی اجلاس میں نہ پہنچ سکا۔