02:36 pm
رواں سال دنیا بھر میں ہتھیاروں کی فروخت میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے ‘ رپورٹ

رواں سال دنیا بھر میں ہتھیاروں کی فروخت میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے ‘ رپورٹ

02:36 pm

نیویارک(آن لائن) سٹاک ہولمز انٹرنیشنل ریسرچ انسٹیٹوٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال دنیا بھر میں ہتھیاروں کی فروخت میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ امریکہ اس سلسلے میں مارکیٹ میں غالب رہا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیپری کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے
کہ رواں سال ایک سو بڑے ہتھیاروں کی تیاری کا ٹرن اوور 420 بلین ڈالر رہا جس میں سب سے بڑا حصہ امریکی منڈی کا رہا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف امریکی مینوفیکچرز کا مارکیٹ میں 59 فیصد رہا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.2 فیصد زیادہ ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس ہتھیاروں کی پیداوار کے لحاظ سے مارکیٹ میں 8.6 فیصد حصے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق دو بڑی یورپی کمپنیاں ایئربس اور ایم بی ڈی اے نے متعدد خطوں میں جاری مسلح کشیدگی اور دیگر الجھنوں کے باعث ہونے والے مطالبے کا جوابی ردعمل دکھایا ۔ رپورٹ کے مطابق اعلی درجہ کی روسی فرم الماز اینتائی نے 9.6 بلین ڈالر کے ٹرن اوور کے ساتھ فہرست میں نویں پوزیشن پر جست لگائی ۔ رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ ڈومیسٹک طلب کے پیش نظر نہیں بلکہ دوسرے ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت میں جاری اضافے خصوصاً 400 ائرڈیفننس نظام کی برآمد کی بنیاد پر ہوا