03:23 pm
بلوچستا ن کا دار الحکومت زور دار دھماکے سے لرز اٹھا

بلوچستا ن کا دار الحکومت زور دار دھماکے سے لرز اٹھا

03:23 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کا دارالحکومت دھماکے سے گونج اٹھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ زور دار دھماکے سے لرز اٹھا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ہوا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ویلڈنگ کی دکان میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہزار گنجی میں سعادت مارکیٹ میں واقع ویلڈنگ کی دکان میں اچانک دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود ایک شخص اسی وقت جاں بحق اور ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ جاں بحق اور زخمی کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ پولیس دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کر رہی ہے۔