04:11 pm
اب تو نئے آرمی چیف کا اعلان کرنا ہی پڑے گا۔۔۔!!! حکومت کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

اب تو نئے آرمی چیف کا اعلان کرنا ہی پڑے گا۔۔۔!!! حکومت کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

04:11 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) نےالیکشن کمیشن اوردیگرمعاملات میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ن لیگ کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جو رابطے شروع ہوئے تھےاب جاری نہیں رکھ سکتے، الیکشن کمیشن ممبران کی تقرریوں سمیت کسی بھی قانون سازی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہویا لندن ہمیں سب کے گھروں کا معلوم ہے۔ کل شام لندن میں نوازشریف کے بیٹے کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ہمارے قائد کے گھر حملہ ہوسکتا ہے تو آپ کے قائد کے گھر بھی ہوسکتا ہے۔ نوازشریف یا کسی بھی سیاستدا ن کے گھر پرحملہ ہوا تو ہم ان کا پیچھا کریں گے۔ جہاں احتجاج ہوا ہے اس کے قریب آپ کے بچے اور اہلخانہ بھی رہتے ہیں۔ پاکستانی سیاست میں یہ چیزیں چارپانچ سال میں متعارف کروائی گئیں۔ مخالفین کے گھروں کا تقدس پامال کرنے کی روایت ڈالی گئی ہے۔ یہ خطرناک روایت ہے۔ تشدد کی لہر چل پڑی تو رکے گی نہیں، یہ سلسلہ چل پڑا توبند نہیں ہوگا۔ حکومت اپوزیشن سے دشمنی کررہی ہے۔ سیاسی دشمنی کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کے توسط سے بتانا چاہتا ہوں کہ جانتے ہیں یہ کس نے کیا اور کس نے سرپرستی کی ،جن لوگوں نے پیسا لگایا، ہمیں ان کے چہروں کی شناخت ہے ہم ان کے نام بھی جانتے ہیں۔ ہم ان کے چہرے نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنی ہم بھی نبھانا جانتے ہیں۔ جنگ کیلئے تیار ہیں، ایسی جنگ میں سارا سسٹم لپیٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور دیگر معاملات پر حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔کسی بھی قانون سازی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ جس طرح کا رویہ دکھایا جا رہا ہے آپ اپوزیشن سے کسی قسم کی مفاہمت نہیں چاہتے۔ موجودہ صورتحال میں حکومت کے ساتھ جو رابطے شروع ہوئے تھے اب جاری نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بصارت ہے نہ سماعت ہے۔ اقتدار بصارت اور قوت سماعت چھین لیتا ہے۔ جن کے پروڈکشن آرڈرجاری کیے گئے ان میں کوئی بھی اجلاس میں نہ پہنچ سکا۔