10:05 pm
 اسلام ہائی کورٹ نے  عرفان صدیقی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

اسلام ہائی کورٹ نے عرفان صدیقی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

10:05 pm

اسلام آباد(آن لائن) اسلام ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نوازشریف کے سابق مشیر ممتاز دانشور عرفان صدیقی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا تحریری فیصلے میں درخواست گزار کی استدعا کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا کہ مدعی متعلقہ تمام فریقین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سرکار کی طرف سے تحریری طور پر اگاہ کیا گیا ہے کہ عرفان صدیقی کا مذکورہ جرم سے کوئی تعلق نہیں لہذا ان کے خلاف مقدمہ کو خارج کر دیا گیا
فاضل جج نے فیصلے میں لکھا کہ عرفان صدیقی پیٹیشن کے فوری مقاصد حاصل ہو گئے ہیں اس لیے مزید کارروائی کی ضرورت نہیں یاد رہے کہ معروف کالم نگار عرفان صدیقی کو 26 جولائی کی رات جی ٹین تھری میں واقع ان کی رہائش گاہ سے قانون کرایہ داری ایکٹ کے الزام میں اْٹھایا گیا تھا اگلے دن انھیں تھانہ رمنا پولیس نے ہتھکڑی لگا کر اسٹنٹ کمشنر مہرین بلوچ کی عدالت میں پیش کیا تھا عدالت نے ان کے وکلائ� کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انھیں چودہ روز عدالتی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بند کر دیا تھا اس سے اگلے روز اتوار کو انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا عرفان صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اخراج مقدمہ کی رٹ پیٹیشن دائر کرتے ہوئے انتظامیہ کے اقدامات کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا دوران سماعت ان کے وکلائ� نے اپنے دلائل میں عدالت کو یہ بتایا کہ جس نوٹیفکیشن کی بنیاد پر انھیں گرفتار کیا گیا وہ جعلی ہے اور اس پر دستخط بھی اصلی نہیں 25 نومبر کو آخری سماعت پر سرکاری وکیل نے تحریری طور پر اگاہ کیا کہ عرفان صدیقی کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا اور انھیں بری کر دیا گیا عدالت کے تحریری فیصلہ میں مدعی کی استدعا کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا کہ وہ ازالہ عرفی کا مقدمہ عدالت میں دائر کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ اپنے وکلائ� سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں

تازہ ترین خبریں

بیٹیاں ہوں توایسی۔۔۔ اپنا گھر بسانے سے قبل بیٹیوں نے باپ کا گھر بسا دیا

بیٹیاں ہوں توایسی۔۔۔ اپنا گھر بسانے سے قبل بیٹیوں نے باپ کا گھر بسا دیا

پی ٹی آئی ممبران کوپیغام ،کپتان کابھی آخرتک لڑنے کافیصلہ

پی ٹی آئی ممبران کوپیغام ،کپتان کابھی آخرتک لڑنے کافیصلہ

مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ،شاہدخاقان عباسی نے کارکنوں کوتھپڑ رسیدکردئیے

مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ،شاہدخاقان عباسی نے کارکنوں کوتھپڑ رسیدکردئیے

جوش خطابت میں زبان پھسل گئی ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے قائدمیاں نواز شریف کوشدیدتنقید کانشانہ بناڈالا

جوش خطابت میں زبان پھسل گئی ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے قائدمیاں نواز شریف کوشدیدتنقید کانشانہ بناڈالا

وزیراعظم اور174اراکین پارلیمنٹ پہنچ گئے

وزیراعظم اور174اراکین پارلیمنٹ پہنچ گئے

اعتماد کا ووٹ: پارلیمنٹ ہاؤس پر سیکورٹی انتہائی سخت

اعتماد کا ووٹ: پارلیمنٹ ہاؤس پر سیکورٹی انتہائی سخت

 اسٹیبلشمنٹ کا کردار اورشیخ رشید کا عمران خان کو اہم مشورہ

اسٹیبلشمنٹ کا کردار اورشیخ رشید کا عمران خان کو اہم مشورہ

اعتماد کا ووٹ!حکومت کیلئے صبح صبح اچھی خبر،کھلاڑی خوشی سے نہال

اعتماد کا ووٹ!حکومت کیلئے صبح صبح اچھی خبر،کھلاڑی خوشی سے نہال

وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے۔۔۔ کامیابی کیلئے وزیراعظم کو کتنے ووٹ درکار ہوں گے ؟

وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے۔۔۔ کامیابی کیلئے وزیراعظم کو کتنے ووٹ درکار ہوں گے ؟

صوبائی دارالحکومت سے افسوسناک خبر آگئی  بم دھماکہ ،5افراد جان کی بازی ہار گئے،ایمبولینسیں روانہ

صوبائی دارالحکومت سے افسوسناک خبر آگئی بم دھماکہ ،5افراد جان کی بازی ہار گئے،ایمبولینسیں روانہ

’’حکومتی بوری میں سوراخ ہو چکا ،اعتماد کے ووٹ جیسے ڈرامے نیازی کو نہیں بچا سکتے‘‘

’’حکومتی بوری میں سوراخ ہو چکا ،اعتماد کے ووٹ جیسے ڈرامے نیازی کو نہیں بچا سکتے‘‘

عمران خان نے عثمان بُزدار سے استعفیٰ لے لیا ،حفیظ اللہ نیازی

عمران خان نے عثمان بُزدار سے استعفیٰ لے لیا ،حفیظ اللہ نیازی

ووٹ نہ دینے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے ،شہریارآفریدی

ووٹ نہ دینے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے ،شہریارآفریدی

تحریک انصاف نے ایسے بینرز لگا دیئے جیالے اور متوالے لال پیلے ہو جائیں گے

تحریک انصاف نے ایسے بینرز لگا دیئے جیالے اور متوالے لال پیلے ہو جائیں گے