06:27 pm
ایک ساتھ 7چھٹیاں ،حکومت  کی جانب سے اعلان کردیاگیا

ایک ساتھ 7چھٹیاں ،حکومت کی جانب سے اعلان کردیاگیا

06:27 pm

لاہور (نیوز ڈیسک) سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ویب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات شیڈول کے مطابق 24 سے 31 دسمبر تک ہو گی۔جب کہ یکم جنوری سے سکولوں میں حاضری ہو گی۔پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔تعطیلات میں دھند یا سردی میں اضافے کے باعث چھٹیوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ گذشتہ برس بھی دھند اور سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے
باعث حکومت کی جانب سے چھٹیوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔جب کہ دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخوا کے کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر 2019 سے شروع ہوں گی۔ محکمہ ہایئر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے صوبہ خیبرپختونخوا کے کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق صوبہ کے میدانی علاقوں میں واقع تمام سرکاری و نجی کالجز موسم سرما کی تعطیلات کے باعث 25 دسمبر 2019 سے 31 /دسمبر2019 تک سات روز کے لئے بندرہیں گے جبکہ سرداوربرفباری والے علاقوں میں واقع کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 25 /دسمبر2019 سے شروع ہوجائیں گی جو اگلے سال 23 فروری تک بندرہیں گے.واضح رہے وفاقی حکومت نے آئندہ سال 2020 ء کے لیے قومی ایام، مذہبی تہواروں اور اختیاری تعطیلات کا سالانہ کیلیںڈر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آئندہ سال قریباََ 15 عام تعطیلات ہوں گی۔