06:33 pm
حکومت بلوچستان نے اپنی آمدنی کا سب سے زیادہ حصہ  37ارب 30کروڑ روپے وفاق کو واپس کرلیا

حکومت بلوچستان نے اپنی آمدنی کا سب سے زیادہ حصہ 37ارب 30کروڑ روپے وفاق کو واپس کرلیا

06:33 pm

کوئٹہ(آن لائن) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حکومت بلوچستان نے 37ارب 30کروڑ روپے کی رقم وفاق کو فراہم کر دیا تاکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مقرر کئے گئے مالیاتی اہداف پورے کئے جاسکے ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے ترقیاتی اخراجات کی مد میں زیادہ کفایت شاری سے کام لیا
اوروفاق کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مالی تعاون کیا حکومت بلوچستان نے اپنی آمدنی کا سب سے زیادہ حصہ یعنی 37ارب 30کروڑ روپے جو کہ 43.4فیصد وفاق کو واپس کیا جبکہ ملک کے سب سے پسماندہ صوبہ بلوچستان میں اپنے وسائل کا انتہائی معمولی 4.3فیصد جو کہ 3ارب 70کروڑ روپے ترقیاتی اخراجات کی مد میں خرچ کئے آئی ایم ایف نے سرکاری خزانے کے موثرانتظامات اورعوام کیلئے کئے گئے اخراجات کا معیار اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بلوچستان کے اخراجات کو محدود کردیا تھا تاکہ وفا ق کی زیادہ سے زیادہ مدد ہوسکے وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے تحریری معاہدہ کیا تھا کہ چاروں صوبوں کے ذریعے مالی استحکام اور معاملات میں توسیع اس کے مالی حکمت عملی کا کلیدی جزو ہوگی ۔