02:50 pm
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر نے پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر نے پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

02:50 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ڈالر کی چیخیں آسمان تک ، پاکستان میں ڈالر کی قیمت 145 روپے ،  فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر نے پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی ۔۔۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔گذشتہ پانچ ماہ میں اضافے کے اس رحجان کے باعث امریکی ڈالر 164 روپے کی بلند ترین سطح سے کم ہو کر 155 روپے تک آ چکا ہے۔اسی حوالے سے فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان کا وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے روپے کی قدر میں اضافے کے حوالے سے تجزیہ کردہ اقدامات عمل درآمد کیا ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.70 روپے کی بہت کم سطح پر پہنچ گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کے بہاؤ یعنی گردش اور مقامی کرنسی پر توجہ میں اضافے کی وجہ سے کرنسی ڈیلرز کو آئندہ ماہ روپے کی قدر میں مزید اضافے کی امید ہے۔
 
انہوں نے کہا فی ڈالر آئندہ دنوں میں 145 روپے تک جا سکتا ہے۔معیشت کے ماہرین درآمدات میں خاطر خواہ کمی کو روپے کی قدر میں اضافے کی بڑی وجہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔جب کہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور حکومت سے قرض کے معاہدوں کی وجہ سے ڈالر کے بہاؤ میں اضافے کو بھی روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ 26جون کو ڈالر اوپن مارکیٹ میں 164روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا جو کہ رواں سال جنوری میں 139روپے کا تھا۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی 26 جون کے بعد آنا شورع ہوئی تھی اور گذشتہ پانچ ماہ میں اس میں لگ بھگ 9 روپے کی کمی ہوئی ہے۔رواں برس جون سے لے کر اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 5.67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اپنے پہلے مالی سال میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کے باعث خاصی تنقید کا سامنا تھا اور روپے کی قدر کم ہونے سے صرف جون کے مہینے میں ملکی قرضوں کی مالیت میں 1000 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی