12:56 pm
کراچی میں مطلع خشک اور جزوی ابرآلود رہے گا

کراچی میں مطلع خشک اور جزوی ابرآلود رہے گا

12:56 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کراچی میں مطلع خشک اور جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سےآنے والے نئے سسٹم سے شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کےمطابق ، کراچی میں مطلع خشک اورجزوی ابر آلود رہے گا،شہر کادرجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کاتناسب 30 فیصد ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے والے سلسلے سے درجہ حرارت کم اور ٹھنڈ میں اضافے کاامکان ہے،مغرب سے آنیوالے سسٹم سے شہر میں کل رات بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے، اس دوران شہر میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر سےزیادہ ہوسکتی ہے۔