03:32 pm
بلوچستان کے وزیرصحت نصیب اللہ مری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

بلوچستان کے وزیرصحت نصیب اللہ مری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

03:32 pm

کوئٹہ( آن لائن )بلوچستان کے وزیربرائے صحت نصیب اللہ مری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔عہدے سے ہٹانے کا نوٹس وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی جانب سے جاری کیاگیا۔ تفصیل کے مطابق بلوچستان کے وزیر صحت کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ تاہم عہدے سے ہٹانے کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔ عہدے سے ہٹانے پر ردعمل دیتے ہوئے میر نصیب اللہ کا کہنا ہے کہ مجھے وزارت وفاقی کی مشاورت کے بعد دی گئی تھی،
اعلی حکام سے اس پر بات کروں گا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بہت ہی کم عرضے میں صوبے بھر عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کیں ہیں۔ واضح رہے نصیب اللہ مری کو عہدے سے ہٹانے کے بعد وزیراعلی بلوچستان جام کمال صحت کی وزارت خود دیکھیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب سمیت وفاق میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی تھی۔