03:42 pm
’’پاکستانی نوجوان لڑکے لڑکیاں یہ خبر ضرور پڑھیں ‘‘

’’پاکستانی نوجوان لڑکے لڑکیاں یہ خبر ضرور پڑھیں ‘‘

03:42 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں ان دنوں فلموں ڈراموں کا اثر اس قدر زیادہ ہو تا جا رہا ہے کہ ہمارے نوجوان بچے بچیاں تعلیمی سرگرمیوں کی بجائے موبائل فونز پر پیار محبت کی پینگیں بڑھانے پر زیادہ وقت صرف کرتے ہیں ۔ اسی حوالے سے نوجوانوں کیلئے آج ایک سبق آموز خبر موصول ہو ئی ہے جس کے مطابق کبیر والہ کا رہائشی نوجوان رانگ کال کر کے لڑکی کے ساتھ محبت میں مبتلا ہوا اور اغوا ء کاروں کے ہتھے چڑ گیا
۔ تفصیلات کے مطابق جاوید نامی نوجوان رانگ کال پر بات کرتے لڑکی کی محبت میں مبتلا ہوگیا۔ بات آگے بڑھی تو لڑکی نے نوجوان کو ملاقات کیلئے خانیوال آنے کا کہا۔نوجوان کے خانیوال پہنچنے پر لڑکی ایک مکان میں لے گئی جہاں پہلے سے جرائم پیشہ افراد پلان کے مطابق موقع پر موجود تھے۔ جرائم پیشہ افراد نے لڑکے کو یرغمال بنا لیا اورنوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ بعدازاں نوجوان جاوید کے گھر سے 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ جاوید کے اہل خانہ نے جب پولیس سے رابطہ کیا تو انہوں نے خانیوال میں چھاپہ مارک کر مغوی کو بازیاب کرالیا اور لڑکی سمیت 4 ملزم گرفتار کر لئے۔ ملزموں نے اعتراف کیا کہ وہ پہلے بھی شہریوں کو پیار جھانسے میں پھنسا کر لاکھو ں روپے بٹورتے رہے ہیں ۔