10:21 pm
وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی کاشانہ ویلفیئر ہوم سکینڈل کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی کاشانہ ویلفیئر ہوم سکینڈل کا نوٹس لے لیا

10:21 pm

لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی نے بھی یتیم بچیوں کیلئے قائم کاشانہ ویلفیئر ہوم سکینڈل کا نوٹس لے لیا ہے اور کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اس معاملے کی ازسرنو غیر جانبدار انکوائری کروائی جائے گی اور اگر کوئی قصور وار پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ گزشتہ روز وزیراعظم ہائوس سے خاتون آفیسر نے کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف سے رابطہ کیا
اور انہیں بتایا کہ خاتون اول بشریٰ بی بی نے ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کی مکمل تفصیلات حاصل کی جائیں۔ افشاں لطیف نے ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے خاتون آفیسر کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے، افشاں لطیف کے مطابق خاتون آفیسر نے خاتون اول کی طرف سے افشاں لطیف کو پیش کش کی ہے کہ ہم پورے کیس کی نئے سرے سے تحقیقات کروانے کیلئے تیار ہیں، خاتون آفیسر نے خاتون اول کی طرف سے یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کی ازسر نو غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری میں اگر کوئی قصور وار پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ افشاں لطیف نے جواب دیا کہ وہ پہلے ہی وزیراعظم پورٹل پر اپنی شکایت بھجوا چکی ہیں لہٰذا اگر خاتون اول چاہیں تو اس شکایت کی ازسر نو تحقیقات کر سکتی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ہم نئے سرے سے کوئی درخواست کسی حکومتی شخصیت کو دینے کے حق میں نہیں، افشاں لطیف نے کہا کہ ہماری خواہش اور اپیل ہے کہ اب یہ معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان اپنے ہاتھ میں لے لیں اور کوئی عدالتی کمیشن بنایا جائے جو اس معاملے کی تحقیقات کرے، افشاں لطیف نے مزید کہا کہ وہ تمام تر ثبوتوں کے ساتھ اپنے محکمہ اور دیگر اداروں کو بھی مکمل تفصیلات دے چکی ہیں اب عدالتی کمیشن بنایا جانا چاہیے تاکہ حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں۔یاد رہے کہ افشاں لطیف پر کاشانہ میں موجودکم عمر بچیوں کی شادی کیلئے دبائو ڈالا گیا جس میں 16 اور 17 سال کی لڑکیاں شامل تھیں۔ ایسا نہ کرنے کے باعث ادارہ کا بجٹ بند کر دیا گیا، کاشانہ میں زیرپرورش بچیوں کو کھانے پینے، کپڑوں اور تعلیمی سہولیات سے محروم کر دیا گیا جبکہ افشاں لطیف کو عہدے سے ہٹا کر اپنی کمپلینٹ واپس لینے کیلئے بھی کافی دبائو ڈالا گیا

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا