05:34 pm
خاتون محتسب پنجاب نے سینئر ڈاکٹر کو خاتون ڈاکٹر ملازمہ کو حراساں کرنے پر سزا کا حکم سنایا

خاتون محتسب پنجاب نے سینئر ڈاکٹر کو خاتون ڈاکٹر ملازمہ کو حراساں کرنے پر سزا کا حکم سنایا

05:34 pm

لاہور (آن لائن)خاتون محتسب پنجاب مسز رخسانہ گیلانی نے محکمہ صحت میں کام کرنے والی خاتون ڈاکٹر کی طرف سے دائر کردہ حراسانگی کی شکایت پر تفصیلی سماعت کرنے کے بعد حراسانگی کے الزامات ثابت ہونے پر سینئر ڈاکٹر کوتین سال کے لیے سالانہ پروموشن روکے جانے کے احکامات جاری کیے جانے کا حکم سنایا۔ خاتون ملازمہ نے خاتون محتسب کو دائر کردہ شکایت میں الزام لگایا
کہ مذکورہ ڈاکٹر نے اسکی کردار کشی کرتے ہوئے اسکے کیرئیر کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ جسکا ذریعہ ملزم نے سوشل میڈیا کو بنایا خاتون ملازمہ نے خاتون محتسب کو حراسانگی سے تحفظ کے ایکٹ 2010 کے تحت شکایت درج کردی تو خاتون محتسب نے فی الفور کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ڈاکٹر کو طلب کر لیا اور دونوں فریقین اور انکے گواہان کا موقف سننے کے بعد حراسانگی کے الزامات ثابت ہونے پر مذکورہ سنیئر ڈاکٹرکے تین سال کے لیے سالانہ پروموشن کو روکنے کے احکامات جاری کیے۔