10:53 pm
ناروال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ،30کروڑ کا منصوبہ 3ارب تک کیسے پہنچا، احسن اقبال کے گرد گھیرا تنگ، نیب حرکت میں آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے گردگھیرا مزیدتنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناروال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ کا تمام ریکارڈ نیب راولپنڈی کو موصول ہوگئے ہیں ،جس کے بعد 30 کروڑ کامنصوبہ 3ارب روپے تک کیسے پہنچا،سوالات اٹھ گئے ہیں.نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 کروڑکے منصوبے کی لاگت بے ضابطگیوں سے3ارب تک پہنچی
جبکہ منصوبے پر ایف آئی اے میں جاری تحقیقات نیب نے اپنے سپرد لینے کا فیصلہ کیا ہے‘ذرائع کے مطابق ایف آئی اے بھی نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے پرتحقیقات کررہی تھی، مختلف اداروں کے افسران سے تفتیش کا عمل بھی مکمل کرچکے ہیں ، تحقیقات کی روشنی میں اداروں سے مزید تفصیلات طلب کی جائیں گی. یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں نیب نے اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما احسن اقبال سے تفتیش مکمل کی تھی، احسن اقبال نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والے سوالنامے کا بھی جواب جمع کرایا تھا جبکہ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے ا ±ن سے کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی تھی.دوسری جانب رواں سال جولائی میں وزیراعظم کے قائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کےخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوا تھا، دستاویز کے مطابق احسن اقبال نے قومی خزانے کو70ارب کانقصان پہنچایا، احسن اقبال کے خلاف مبینہ کرپشن کاکیس وفاقی وزیر مواصلات مرادسعیدکی جانب سے بھیجاگیا تھا. دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ احسن اقبال نے قومی خزانے کو مبینہ طور پر50سے70ارب کانقصان پہنچایا،2015میں بولی کے بعدٹھیکے سے پہلے ہی کمپنی سے2013میں ایم اویوکیاگیا، ذرائع کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن نے دستاویزکاجائزہ لیناشروع کردیا اور ضرورت پڑنے پر حکام احسن اقبال کوطلب کرسکتے ہیں.

تازہ ترین خبریں

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لاہورسے ایک اورانتہائی افسوسناک خبرآگئی،بڑے پیمانے پرنقصان ،امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں

شرمیلا فاروقی کی شوہر حشام سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی

عازمین حج کی حتمی فہرست کے حوالے سے اہم خبر،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ایبٹ آباد، گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ،تین شدید زخمی

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے