06:20 am
امریکا نےملیر راؤ انوار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی

امریکا نےملیر راؤ انوار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی

06:20 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )امریکا نے سابق سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی۔امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے انسانسی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزارت خزانہ نے 6 مختلف ملکوں کے 18 افراد پر معاشی پابندیاں عائد کی ہیں
جن میں راؤ انوار کا نام بھی شامل ہے۔اعلامیے کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں کافی عرصے تک تعینات رہنے والے سندھ پولیس کے سابق ایس ایس پی راؤ انوارپر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں یہ پابندی لگائی گئی ہے۔امریکی حکام کے مطابق راؤ انوار بالواسطہ یا بلاواسطہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے ذمہ دار رہے ہیں۔