06:32 am
 دل کی تکلیف کے باعث سابق صدر کو بولنے میں مشکلات کا سامنا

دل کی تکلیف کے باعث سابق صدر کو بولنے میں مشکلات کا سامنا

06:32 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آصف علی زرداری کی طبعیت بدستور ناساز، دل کی تکلیف کے باعث سابق صدر کو بولنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تکلیف کے باعث ذیادہ دیر تک بات نہیں کرسکتے، سابق صدر کو چلنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے،
آصف علی زرداری کو دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہونے اور تکلیف کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیکل بورڈ کا مکمل معائنہ کے بعد ادویات مین ردبدل اور کارڈیک پروسیجر پر عمل درآمد کا امکان ہے۔