07:23 am
 حکومت نے گیس صارفین کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے

حکومت نے گیس صارفین کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے

07:23 am

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) حکومت نے گیس صارفین کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ وزیر اعظم نے سردیوں میں غریب صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کی ہدایت دی ہے
اورکم پریشر والے علاقوں میں گیس کی فراہمی بہتر بنانے کا حکم دیا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ کم گیس پریشر والے علاقوں میں محکمہ سوئی گیس بل کس طرح کے بھیج رہا ہے، وزیر اعظم نے سلیبز کے حساب سے گیس بلز کا نوٹس لیا ہے۔