07:42 am
ڈی جی آئی ایس پی آر  آصف غفور کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی

ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی

07:42 am

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونے والی پریس کانفرنس آپریشنل مصروفیات کے باعث ملتوی کردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے آج سہ پہر3بجے اہم پریس کانفرنس کرنا تھی جو اب ملتوی کردی گئی ہے
جبکہ ڈی جی آئی آیس پی آپریشنل مصروفیات کے باعث پشاور روانہ ہوگئے۔ترجمان پاک فوج نے پریس کانفرنس میں کورکمانڈرکانفرنس ، ملکی سلامتی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دینا تھی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس میں ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔