09:41 am
وکلا اور ڈاکٹروں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے 3سے چار مریض جاں بحق

وکلا اور ڈاکٹروں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے 3سے چار مریض جاں بحق

09:41 am

لاہور(نیوز ڈیسک )دل کا ہسپتال میدان جنگ بن گیا ،وکلا اور ڈاکٹروں کے درمیان پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جھگڑے کی وجہ سے 3سے چار مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون ڈاکٹر کے سر پر اینٹ بھی لگی۔تفصیلات کے مطابق وکلا کے حملے سے مریضوں میں خوف و ہراس پھیلا چکا ہے
جبکہ ڈاکٹر اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔اور ہسپتال میں طبی امداد کا سلسلہ رک چکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وکلا کے جتھے نے مریضوں کی ڈرپس کھینچ ڈالیں۔بیشتر مریض بیڈز سے نیچے گرگئے۔ ایمرجنسی وارڈزکے شیشے توڑ دیئے گئے۔ہسپتال میں نرسز اور مریضوں کی چیخوں سے خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔جبکہ کورریج پر صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔