01:47 pm
نواز شریف کب وطن واپس آئینگے،تاریخ بتادی گئی

نواز شریف کب وطن واپس آئینگے،تاریخ بتادی گئی

01:47 pm

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پيپلزپارٹی رہنما منظور وسان کہتے ہيں کہ نوازشريف کی جلد واپسی ممکن نہيں لیکن 2020 ميں وطن واپس ضرور آئيں گے۔سندھ ہائی کورٹ ميں صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ نئے سال ميں بہت سی تبديلياں رونما ہوں گی، بہت سے لوگ تبديل ہوں گے
اور بہت سے نئے آئيں گے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا کيس سندھ کا ہے جسے سندھ ميں منتقل ہونا ضروری ہے۔ ہم جلدی باہر جانے کو تيار نہيں۔پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کی طبیعت حقیقتاً خراب ہے۔ ایک کو ریلیف دیا ہے تو اوروں کو بھی ملنا چاہیئے۔ یاد رہے منطور وسان اس سے قبل بھی پیش گوئیاں پیشن گوئیاں کرتے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا پلان بی بڑا خطرناک ثابت ہو گا۔ تاہم ایسا نہ ہوسکا، منظور وسان نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان کو ری پلیس کیا جائے گا اور اُن کی جگہ کسی اور کو لایا جائے گا ۔انہوں نے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نہ چاہتے ہوئے بھی میاں صاحب ملک سے باہر جار ہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں