01:48 pm
پی آئی اے کاطیارہ حادثے کاشکار

پی آئی اے کاطیارہ حادثے کاشکار

01:48 pm

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کاطیارہ حادثے کاشکار۔۔۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کو حادثہ پیش آیا ہے۔ذرائع کے مطابق طیارہ ٹرن کر رہا تھا تو رن وے پر بیٹھ گیا جس سے پی آئی اے کی پرواز بوئنگ 777 کا ٹائر پھٹ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے
کہ قومی پرواز کا ٹائر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔دوسری جانب کراچی سے پشاور پہنچنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ پرواز ای آر 550 کی لینڈنگ سے پہلے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کے دائیں انجن کو نقصان پہنچا تاہم کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرا لیا۔ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔پشاورسے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 551 منسوخ کر دی گئی ہے۔ پرواز ٹھیک ہوتے کل کراچی کے لیے روانہ کر دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار پشاور ایئرپورٹ کے اطراف گندگی سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں