05:25 pm
میں یہاں راولپنڈی سے اپنی 22 سالہ اکلوتی بہن کے علاج کیلئے آیا تھا جو ایک بچے کی ماں ہے، وکیلوں نے اسکا ماسک اتاردیا

میں یہاں راولپنڈی سے اپنی 22 سالہ اکلوتی بہن کے علاج کیلئے آیا تھا جو ایک بچے کی ماں ہے، وکیلوں نے اسکا ماسک اتاردیا

05:25 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میں یہاں راولپنڈی سے اپنی 22 سالہ اکلوتی بہن کے علاج کیلئے آیا تھا جو ایک بچے کی ماں ہے، وکیلوں نے اسکا ماسک اتاردیا جسکی وجہ سے اسکی ڈیتھ ہوگئی، پنڈی سے بہن کا علاج کروانے آیا شخص وکلاء کی بریریت پر روپڑا۔واضح رہے کہ آج پاکستان کی تاریخ میں وکلا گردی کا بد ترین دن تھا ۔
وکیلوںنے محض ایک چھوٹے سے جھگڑے کو بنیا د بنا کر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کیا اور ایک مبینہ اطلاع کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں 12مریض جان کی بازی ہار گئے ۔ اس واقعے کے پیش نظر وائی ڈی اے نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔