05:39 pm
پی آئی سی میں وکلاء گردی، کتنے افراد چل بسے، سرکاری اعدادوشمارسامنے آگئے

پی آئی سی میں وکلاء گردی، کتنے افراد چل بسے، سرکاری اعدادوشمارسامنے آگئے

05:39 pm

ؤ اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی آئی سی حملہ میں جاں بحق افراد کی سرکاری اعدادو شمار جاری کردیئے گئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی میں 4 لوگ جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے وکلاء کے پی آئی سی حملے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
۔جبکہ وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہےکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیش آنے والے واقعے کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔لاہور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیش آنے والا واقعہ دردناک ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا اور میری زندگی میں اسپتال پر کبھی ایسا حملہ نہیں ہوا، واقعہ کی انکوائری ضرور ہوگی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وکلا اور ڈاکٹرز کے درمیان 4 ہفتے قبل لڑائی ہوئی تھی لیکن لڑائی کے بعد ان کی صلح کروا دی گئی تھی اور معاملہ بھی ختم ہو گیا تھا مگر آج دوبارہ پھر شروع ہوا، واقعہ سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیو سے شروع ہوا، وکلا سوشل میڈیا پرویڈیو دیکھ کرمشتعل ہوئے۔