10:41 pm
اگر پاکستان یہ کام کردے تو افغان معاملہ حل ہوسکتا ہے

اگر پاکستان یہ کام کردے تو افغان معاملہ حل ہوسکتا ہے

10:41 pm

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی کانگریس کے رکن سینیٹر لندسے گراہم نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کو طالبان کی بجائے پاکستان سے بات چیت شروع کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان طالبان کے مبینہ محفوظ ٹھکانے ختم کر دے تو افغان جنگ ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق لندسے گراہم نے کہا ہم معاملے کا ادراک نہیں کر سکے، میرے خیال میں طالبان کے بجائے ہمیں پاکستان سے بات چیت شروع کرنی چاہیے۔
لنزے گراہم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایسا آزادانہ تجارتی معاہدہ ہونا چاہیے جو سیکیورٹی امور پر پاکستان کی کارکردگی سے مشروط ہو جس سے پاکستان اپنا طرز عمل تبدیل کرے. انہوں نے کہا کہ اس کے بعد طالبان سے بات ہونی چاہیے لنزے گراہم نے کہا کہ میں جنگ ختم کرانے کے لیے طالبان پر جتنا ممکن ہو سکے دباؤ برقرار رکھنے کا خوہاں ہوں.یاد رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان رواں سال ستمبر میں معطل ہونے والی بات چیت ہفتے کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گئی ہے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات چیت رواں سال ستمبر میں اس وقت معطل کر دی تھی جب فریقین امن معاہدے کے قریب تھے.پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے لنزے گرہم کے بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان کا کہنا ہے کہ امریکی سینیٹر نے افغان امن عمل میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اشارتاً بات کی ہے‘شمشاد احمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان طالبان کی طرف سے بات چیت نہیں کر سکتا لہذٰا سینیٹر لنزے کے بیان میں کسی حد تک مبالغہ آرائی کا عنصر بھی شامل ہے.شمشاد احمد خان کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکی سینیٹر کے بیان میں کچھ مبالغہ آرائی ہے تاہم امریکی سینیٹر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ افغان عمل میں سہولت کار کے طور پر پاکستان کی اہمیت مسلمہ ہے درحقیقت وہ پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان کی شمولیت کے بغیر امن عمل میں پیش رفت نہیں ہو سکتی. سابق سیکرٹری خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے طور پر افغان امن عمل میں ہر ممکن کردار ادا کیا ہے جسے وہ مستقبل میں جاری رکھے گا.

تازہ ترین خبریں

پاکستان کے اہم شہر میں بھائی نے بہن اور بھابھی پرجان لیوا حملہ کرکے اپنے سر میں گولی مار لی  

پاکستان کے اہم شہر میں بھائی نے بہن اور بھابھی پرجان لیوا حملہ کرکے اپنے سر میں گولی مار لی  

نوشین شاہ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو کیا مشورہ دیا؟

نوشین شاہ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو کیا مشورہ دیا؟

اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی، 3 نومولود انتقال کرگئے

اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی، 3 نومولود انتقال کرگئے

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہوگا؟ جانیں 

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہوگا؟ جانیں 

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔۔!!! جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افرادجاں بحق، متعدد زخمی، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا ؟ جانیں 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا