01:14 pm
وزیرِ اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب ملتوی

وزیرِ اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب ملتوی

01:14 pm


اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے آج ساڑھے 9 بجے سعودی عرب روانہ ہونا تھا. ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بھی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی‘وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کے حوالے سے آج اسلام آباد میں اجلاس طلب کر لیا.
 
وزیرِ اعظم عمران خان نے واقعے میں ملوث ذمہ داروں کا فوری تعین کرکے کارروائی کرنے کا حکم دے دیااور کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے‘لاہور واقعے پر طلب کیے گئے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے عناصر سزا سے بچ نہیں پائیں گے، ہنگامہ آرائی اور تشدد کے ذمے داروں کے خلاف قانون اپنا راستہ لے گا‘دوسری جانب وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی آئی سی کا دورہ کیا ہے اور ہسپتال انتظامیہ اور عملے سے مذاکرات کیے. صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹرز کو مکمل سپورٹ کرے گی، وکلاءنے ہسپتال پر حملہ کر کے ظلم کیا، حملے کے ذمے داروں کو ضرور سزا ملے گی‘واضح رہے کہ گزشتہ روز وکلاءنے لاہورمیں دل کے ہسپتال پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کر دیا تھا اور وہاں توڑ پھوڑ کی تھی، عملے کو بھی مارا پیٹا تھا، صحافیوں سے بھی بدتمیز اور مار پیٹ کی، باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، پولیس اہلکاروں کو بھی زدو کوب کیا اور ان پر پتھراﺅ کیا. اس صورت حال کے باعث ڈاکٹر ہسپتال سے اپنی جانیں بچاتے ہوئے بھاگ گئے تھے، جبکہ کئی مریض بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث چل بسے‘پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کل کے واقعے کے خلاف ڈاکٹروں اور عملے کے احتجاج کے باعث آج آﺅٹ ڈور، اِن ڈور اورایمرجنسی مکمل طور پر بند ہے،جبکہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری نے ہسپتال کو گھیرے میں لے رکھا ہے.

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ، مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی

معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی