01:24 pm
دعا منگی کیس، پولیس اور اغواکاروں کے مابین مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ..

کراچی : : دعا منگی کیس، پولیس اور اغواکاروں کے مابین مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس مقابلے میں دو پولیس اہلکاراورایک اغواکارزخمی ہوئےتھے۔ تفصیلات کے مطابق دعا منگی کے اغوا ہونے کے 5 دن بعد پولیس اور اغوا کاروں کے مابین ایک پولیس مقابلہ ہواتھا۔ مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔
 
یہ ویڈیومورخہ5 دسمبر کی ہے۔ پولیس نے بیان دیا تھا کہ اس مقابلے میں دو پولیس اہلکاراورایک اغواکارزخمی ہوئے تھے۔ پولیس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس مقابلے میں وہی اسلحہ استعمال ہوا تھا جو کہ دعا کے دوست حارث کو زخمی کرنے میں استعمال ہوا تھا۔ یاد رہے کہ5دسمبرکوپا کستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے اسلحے کہ زور پر اغوا ہونے والی میڈیکل کی طالبہ دعا منگی کی بازیابی میں سندھ حکومت اور اداروں کی نااہلی اور غفلت کی مذمت کرتے ہوئے کہاتھا کہ ڈاکٹر دعا منگی کو اغوا ہوئے 5 دن گذر گئے ہیں سارا سندھ سراپا احتجاج ہے مگر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اور یہ زرداری لیگ کی حکومت کہ لیے لمحہ فکریہ ہے ،انہوں نے کہا سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سندھ میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب زرداری لیگ کے ایم پی ایز ڈاکوؤں سے ملے ہوئے ہیں اور پاتھاریدار بنے ہوئے ہیں تو اغوا کی وارداتیں کیسے ختم ہو سکتی ہیں،انہوں نے مزید کہاتھا کہ ایس ایس پی شکارپور کا بیان سندھ حکومت کہ چہرے پر تماچہ ہے،جس میں انہوں نے کہاتھا کہ دریاء کے کچے کا علائقا ایم پی ایز اور بااثر شخصیات کا گھر بنا ہوا ہے ،اور پولیس ان بااثر شخصیات سے خوفزدہ ہے اور وہ بااثر پولیس میں مداخلت کرتی ہیں ، وفاقی حکومت دعا منگی کی بحفاظت بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور وفاقی حکومت کہ قانون لاگو کرنے والے ادارے ایس ایس پی شکارپور کہ بیان شامل تفتیش کرکے اغوا کی وارداتوں میں ملوث حکومتی ایم پی ایز اور بااثر وڈیروں کہ خلاف کاروائی کرے۔

تازہ ترین خبریں

 کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورعلی زیدی کے درمیان تلخ کلامی 

ملک کے مختلف شہروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ کراچی سے  گرفتار 

اٹل بہاری واجپائی کے دورہ پاکستان میں پیش آیا ایک واقعہ

قانون تیار ، کن پاکستانیوں کو سزائے موت دیدی جائے گی ؟ آج کی سب سے بڑی خبر

مسلم لیگ (ن ) نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چیلنج قبول کر لیا

 فاروق ستار نے جھوٹ بولا تھا ان سے ملاقات انکی دعوت پر ہوئی تھی ، اس نے کہا میرے حالات بہت خراب ہیں ، حریم شاہ کے نئے انکشافات

 ریڈیو پاکستان سے نکالے گیے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔ ملازمین کو دوبارہ بحال کرنے کی ہدایت

فارن فنڈنگ کا معاملہ!حافظ حسین احمد نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کو فنڈ دینے والوں کے نام بتادئیے

براڈ شیٹ معاملے کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ کون ہونگے ۔۔۔ نام سامنے آگیا

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ اعلان کر دیا گیا

‏عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔مریم نوا ز

 انصاف دیر سے ملنے کی وجہ سے کرمنلز کو تحفظ مل جاتا ہے، وراثتی سرٹیفکیٹ کا 15 دن میں اجراء خوش آئند ہے۔وزیراعظم عمران خان 

حکومت گرانے کی تمام دھمیکیاں ہوا ہوئیں ۔۔ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ موخر کر دیا‎ ، وجہ کیا بنی ؟جانیے تفصیل