01:25 pm
وزیر اعظم کی نیک نیتی اور حکومت کا پختہ عزم روشن اور ترقی یافتہ پاکستان ..

وزیر اعظم کی نیک نیتی اور حکومت کا پختہ عزم روشن اور ترقی یافتہ پاکستان ..

01:25 pm


کوئٹہ۔ :ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ابتدائی مشکلات اور سخت مالیاتی حالات کے بعد ملکی معیشت میں بتدریج بہتری آرہی ہے جس کا اعتراف عالمی مالیاتی ادارے بھی کررہے ہیں، کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں، پی ٹی آئی کی برسر اقتدار حکومت نے ملکی تعمیر کا سفر زیرو سے شروع کیا ہے، ماضی کی غلط پالیسوں کا خمیازہ آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے تاہم مشکلات سے چھٹکارا زیادہ دور نہیں، عوام اطمینان رکھیں ملکی مسائل کو آکسیجن کے وقتی فوائد کے بجائے اصل مرض کی تشخیص وعلاج کرکے مستقل بنیادوں پر عوام اور ملک کو درپیش مسائل کی دلدل سے نجات دلائیں گے، پی ٹی آئی کے کارکن حکومت کی مثبت پالیسوں کی موثر تشہیر و ترویج کریں تاکہ حکومت کے خلاف بعض مخصوص حلقوں کی جانب سے پیدا کردہ منفی تاثر زائل کیا جاسکے۔
 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کوئٹہ پہنچنے پر پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث اقتدار سنبھالنے کے وقت ملک کو درپیش مسائل ہماری توقعات سے کہیں بڑھ کر تھے تاہم وزیر اعظم عمران خان نے ان مسائل کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور دن رات ایک کرکے پاکستان کو داخلی اور خارجی استحکام کی راہ پر گامزن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک صبر آزما صورتحال کے بعد حکومت نے ملکی معیشت کو درست سمت پر گامزن کردیا ہے جس کے ثمرات بتدریج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، ماضی کے حکمرانوں کی طرح آج کا وزیر اعظم اپنے ذاتی مفادات اور خاندان کے لئے نہیں بلکہ ایک عام پاکستانی کے لئے جدوجہد کررہا ہے، ہمیں یقین ہے کہ اس کا صلہ اللہ تعالی ضرور دے گا،وطن عزیز کرپشن بدعنوانی کی عفریت سے نکل کر جلد ہی پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا اور پاکستان ریاست مدینہ کی حقیقی تصویر ثابت ہوگا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ ملک سے بیروزگاری کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے جاررہے ہیں، کامیاب جوان ڈویلپمنٹ پروگرام ملکی تاریخ کا ایک ایسا تخلیقی پروگرام ثابت ہوگا جس میں نوجوانوں کی معاونت کرکے انہیں ان کی مثبت تعمیری صلاحیتیں بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے پاکستان کو ایک مثالی فلاحی ریاست بنائیں گے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نوجوانوں کی بہبود کے اس انقلابی پروگرام کی ابتداء بلوچستان میں بھی کرنے جاررہے ہیں اور الحمداللہ آج جمعرات کو ایک پروقار تقریب میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے یہ پروگرام متعارف کروا دیا جائے گا۔ اس پروگرام کی کامیابی کے لئے نوجوانوں کو پختہ عزم اور جہد مسلسل کے ساتھ مضبوط کمنٹمنٹ کے ساتھ بھرپور لگن سے کام کرنا ہوگا اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اس پروگرام کے مجموعی نتائج بیروزگاری کے خاتمے ہنرمندی کے فروغ اور ملکی معیشت میں غیر معمولی اہمیت کے حامل ثابت ہونگے۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ بلوچستان ، وزیر اعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے اور ان کی ذاتی خواہش ہے کہ بلوچستان کی احساس محرومی کو عملی اقدامات کے ذریعے دور کرکے یہاں بھی ترقی کی شرح دیگر صوبوں کے برابر لائی جائے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عوام نے موجودہ حکومت سے جو توقعات اور امیدیں وابستہ کررکھی ہیں ان پر پورا اترنے کے لئے ہر ممکن سعی کی جاررہی ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ حکومتی اقدامات کے ثمرات ملک میں ایک خوشگوار تبدیلی کا آغاز ثابت ہونے جاررہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی نیک نیتی اور حکومت کا پختہ عزم روشن اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے ۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ، مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی

معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی