02:05 pm
آئندہ برس 16 کروڑ 80 لاکھ انسانوں کو مدد کی ضرورت ہوگی،اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کردیا

کراچی(این این آئی)اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آئندہ برس 16 کروڑ 80 لاکھ انسانوں کو مدد کی ضرورت پڑے گی۔غیر ملکی ٹیبلائیڈ کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے کے ذیلی ادارے گلوبل ہیومینٹیریئن اوور ویونے کہاہے کہ ہنگامی بنیادوں پر جن چیزوں کی امداد کی ضرورت ہوگی۔ ان میں غذا، صحت کی سہولت اور پناہ گاہیں شامل ہیں۔ یو این ایمرجنسی ریلیف کا آرڈینیٹر مارک لو کک کے مطابق موجودہ دور میں اب 16 کروڑ 80 لاکھ انسانوں کو مدد کی ضرورت ہوگی جس جدید دور میں ان ضرورت مندوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔اپنی بات کو
 
جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعات زیادہ وسیع ہونے کے ساتھ ساتھ شدید ہوتے جارہے ہیں، لہذا لوگوں کی ضرورتوں کی جانب بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں متنبہ کیا گیا کہ دنیا میں ہر 45 میں سے ایک شخص عالمی تنازعات اور ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے متاثر ہے۔اقوام متحدہ نے اپیل کی ہے کہ آئندہ برس لوگوں کی معاونت کے لیے انہیں 28 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ضرورت پڑے گی جن سے ان لوگوں کی مدد کی جائے گی جنہیں ہنگامی مدد کی ضرورت ہوگی۔علاوہ ازیں عالمی ادارے نے یمن اور شام جیسے ممالک میں جنگوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے مزید 3 ارب ڈالر کی امداد پر نظریں مرکوز کر لی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کے دوران شام اور یمن میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کی وجہ سے فنڈنگ کا تقریبا 42 فیصد حصہ ان ممالک میں خرچ ہوا۔جنوبی امریکی ملک وینیزویلا وہ ملک ہے جہاں گزشتہ سال کے دوران بحران کی وجہ سے ضروریات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ نے رواں سال کے دوران جنوبی امریکی ملک کے لیے تقریبا 74 کروڑ ڈالر جمع کیے لیکن اس کی خراب معاشی اور سیاسی حالت کی وجہ سے ضرورت ایک ارب 35 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی۔رپورٹ میں ادارے نے اپنے کام میں پیش آنے والے مسائل کا تذکرہ بھی کیا اور بتایا کہ 2019 کے دوران شورش زدہ علاقوں میں رضاکاروں پر 825 حملے ہوئے جن میں 171 افراد مارے گئے۔

تازہ ترین خبریں

ملک کے مختلف شہروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ کراچی سے  گرفتار 

اٹل بہاری واجپائی کے دورہ پاکستان میں پیش آیا ایک واقعہ

قانون تیار ، کن پاکستانیوں کو سزائے موت دیدی جائے گی ؟ آج کی سب سے بڑی خبر

مسلم لیگ (ن ) نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چیلنج قبول کر لیا

 فاروق ستار نے جھوٹ بولا تھا ان سے ملاقات انکی دعوت پر ہوئی تھی ، اس نے کہا میرے حالات بہت خراب ہیں ، حریم شاہ کے نئے انکشافات

 ریڈیو پاکستان سے نکالے گیے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔ ملازمین کو دوبارہ بحال کرنے کی ہدایت

فارن فنڈنگ کا معاملہ!حافظ حسین احمد نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کو فنڈ دینے والوں کے نام بتادئیے

براڈ شیٹ معاملے کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ کون ہونگے ۔۔۔ نام سامنے آگیا

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ اعلان کر دیا گیا

‏عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔مریم نوا ز

 انصاف دیر سے ملنے کی وجہ سے کرمنلز کو تحفظ مل جاتا ہے، وراثتی سرٹیفکیٹ کا 15 دن میں اجراء خوش آئند ہے۔وزیراعظم عمران خان 

حکومت گرانے کی تمام دھمیکیاں ہوا ہوئیں ۔۔ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ موخر کر دیا‎ ، وجہ کیا بنی ؟جانیے تفصیل

کس کو کتنا منافع ملےگا۔۔ادارہ قومی بچت نے سکیموں کی شرح منافع میں رد وبدل کردیا