02:34 pm
 توقع ہے کہ روسی صدرجلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے, وزیراعظم عمران خان

توقع ہے کہ روسی صدرجلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے, وزیراعظم عمران خان

02:34 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ولادی میر پوٹن کو بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ توقع ہے کہ روسی صدرجلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے، جون 2019ء میں بشکیک میں ایس سی او کونسل کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر صدر پیوٹن کے ساتھ بامعنی گفتگو ہوئی تھی،
ان کی آمد کا بے صبری سے انتظار ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن کی جانب سے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی پیغام بھی بھیجا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، ہم ان کی آمد کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے روسی فیڈریشن کے وزیر برائے تجارت و صنعت ڈینس منتروف نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ روسی وزیر نے صدر پیوٹن کی جانب سے مبارکباد کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو پہنچایا اور وزیراعظم نے گرمجوشی کے ساتھ شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے جون 2019ء میں بشکیک میں ایس سی او کونسل کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر صدر پیوٹن کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر روسی صدر کے ساتھ بامعنی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ صدر پیوٹن جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پاکستان اور روس کے باہمی تعلقات میں مثبت تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک توانائی، تیل و گیس، کان کنی کے شعبوں سمیت میٹالرجی، ریلویز، ہوا بازی، آئی ٹی، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔ انہوں نے پاکستان میں کاروباری ماحول میں بہتری اور کاروباری آسانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میکرو اکنامک صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے رابطوں کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ روسی وزیر منتروف نے وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ روز ہونے والے چھٹے پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے دوران مختلف شعبوں کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ روس کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کو دہرایا اور اس بات سے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک توانائی، ہوا بازی، صنعت، ریلویز اور زراعت کے شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو وسعت دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے قیادت کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ آئندہ سال 2020ء کے دوران اپنے دورہ روس کے منتظر ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ، مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی

معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی