05:08 pm
کل کے واقعہ پر قوم سے معافی مانگتے ہیں، صدر لاہور ہائی کورٹ بار کونسل نے معافی مانگتے ہوئے واقعہ کا ذمہ دار کسے قرار دیدیا

کل کے واقعہ پر قوم سے معافی مانگتے ہیں، صدر لاہور ہائی کورٹ بار کونسل نے معافی مانگتے ہوئے واقعہ کا ذمہ دار کسے قرار دیدیا

05:08 pm

اسلام آباد: صدر لاہور ہائی کورٹ بار کونسل حفیظ الرحمان چوہدری نے وکلاء کی جانب سے اسپتال پر حملے کرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل جو بھی ہوا اس پر شرمندہ ہیں اور قوم سے معافی مانگتے ہیں۔صدر لاہور ہائی کورٹ بار کونسل نے کہا کہ نوجوان وکلا اکٹھے ہوئے اور کہا کہ ہم پرامن احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے، لیڈرشپ نے ان کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا،
جب وہ احتجاج ریکارڈ کرانے وہاں پہنچے تو اسپتال کے اسٹاف نے عمارت کے اوپر سے پتھراؤ شروع کر دیا جس سے وکلا مشتعل ہو گئے اور یہ واقعہ پیش آیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ہمارے بھائی ہیں اور مریض ہمارے ملک کے شہری، جو بھی ہم اس کی تائید نہیں کرتے۔اس سوال کے جواب میں کہ واقعہ کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ وکلا، ڈاکٹر اور انتظامیہ اس واقعہ کے ذمہ دار ہیں۔حفیظ الرحمان چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انتظامیہ سامنے آئے اور مسئلے کا حل ہو اور جو بھی اس واقعہ کا ذمہ دار ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔صدر لاہور ہائی کورٹ بار کونسل نے کہا کہ ہمارے بے شمار وکلا کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ 50 سے زیادہ زخمی ہیں اور ڈاکٹرز ان کا علاج نہیں کر رہے۔ پروگرام میں موجود دوسرے مہمان ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شعیب نیازی نے اسپتال پر حملے کا بیک گراؤنڈ بتاتے ہوئے کہا کہ 23 نومبر کو کچھ وکلا آئے اور کسی وجہ سے انہوں نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے 52 سالہ فارماسسٹ پر تشدد کیا، یہاں سے اس سب معاملے کی شروعات ہوئی۔ڈاکٹر شعیب نیازی نے مزید بتایا کہ اس واقعہ کے بعد انتظامیہ اور گارڈرز موقع پر پہنچے اور معاملہ رفع دفع کراتے ہوئے صلح کرا دی جس کے بعد وکلا کو چائے بھی پلائی گئی۔ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ وکلا کو پہلے مار خاکروبوں اور پھر مریضوں کے لواحقین سے پڑی تھی کیونکہ وہ ان دونوں پہ اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صلح کے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اس واقعہ پر معافی بھی مانگی اور سارا قصہ خوش اسلوبی سے نمٹا دیا گیا۔ صدر لاہور ہائی کورٹ بار کونسل کے اس بیان پر کہ وکلا پر پتھراؤ کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ فوٹیج مریضوں کے مرنے، بلڈنگ ٹوٹنے کے واقعہ کے ڈیڑھ گھنٹے کے بعد کی ہے۔ اویس منگل والا اور شفا یوسفزئی کے ڈاکٹروں کی ہڑتال سے متعلق جواب پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی ہڑتال نہیں کی ، او پی ڈیز، ایمرجنسی اور ان ڈور کھلے ہیں، پی آئی سی کا کام ساری مشینری کے ناکارہ ہونے کی وجہ سے بند ہے جیسے ہی عمارت اور مشینری قابل استعمال ہو جائے گی ہم کام شروع کر دیں گے۔ ترجمان ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ پولیس نے ہمیں نہیں بچایا، حلفاً کہتا ہوں کہ پولیس کا ایک اہلکار مجھے کہہ رہا تھا کہ ڈاکٹر صاحب آپ پیچھے ہٹ جائیں ہم آپ کو نہیں بچائیں گے. پولیس کا اس واقعہ کے دوران کیا کردار رہا یہ جاننے کے لیے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب انعام غنی سے رابطہ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پولیس موجود نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب وکلا احتجاج کیلئے نکلے تو پولیس ان کے ساتھ تھی تاہم پولیس کو یہ بتایا گیا تھا کہ احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے پرامن ریلی نکالی جا رہی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے کہا کہ قریباً 500 وکلا نے ریلی میں شرکت کی اور پولیس نے ریلی کے پرامن رہنے تک کوئی کارروائی نہیں کی تاہم جیسے ہی وکلا اسپتال میں داخل ہوئے تو پولیس حرکت میں آئی اور ہم نے سڑک بھی خالی کرائی اور اسپتال بھی۔ انعام غنی نے کہا کہ جن افراد نے قانون ہاتھ میں لیا ان کو نامزد کرکے پرچے کاٹے گئے ہیں، اس کے علاوہ ہمارے پاس ان کی تصاویر بھی موجود ہیں جن کی مدد سے مزید کارروائی کی جائے گی۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے کہا کہ متعدد وکلا کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں

قانون تیار ، کن پاکستانیوں کو سزائے موت دیدی جائے گی ؟ آج کی سب سے بڑی خبر

قانون تیار ، کن پاکستانیوں کو سزائے موت دیدی جائے گی ؟ آج کی سب سے بڑی خبر

مسلم لیگ (ن ) نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چیلنج قبول کر لیا

مسلم لیگ (ن ) نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چیلنج قبول کر لیا

 فاروق ستار نے جھوٹ بولا تھا ان سے ملاقات انکی دعوت پر ہوئی تھی ، اس نے کہا میرے حالات بہت خراب ہیں ، حریم شاہ کے نئے انکشافات

فاروق ستار نے جھوٹ بولا تھا ان سے ملاقات انکی دعوت پر ہوئی تھی ، اس نے کہا میرے حالات بہت خراب ہیں ، حریم شاہ کے نئے انکشافات

 ریڈیو پاکستان سے نکالے گیے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔ ملازمین کو دوبارہ بحال کرنے کی ہدایت

ریڈیو پاکستان سے نکالے گیے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔ ملازمین کو دوبارہ بحال کرنے کی ہدایت

فارن فنڈنگ کا معاملہ!حافظ حسین احمد نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کو فنڈ دینے والوں کے نام بتادئیے

فارن فنڈنگ کا معاملہ!حافظ حسین احمد نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کو فنڈ دینے والوں کے نام بتادئیے

براڈ شیٹ معاملے کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ کون ہونگے ۔۔۔ نام سامنے آگیا

براڈ شیٹ معاملے کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ کون ہونگے ۔۔۔ نام سامنے آگیا

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ اعلان کر دیا گیا

‏عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔مریم نوا ز

 انصاف دیر سے ملنے کی وجہ سے کرمنلز کو تحفظ مل جاتا ہے، وراثتی سرٹیفکیٹ کا 15 دن میں اجراء خوش آئند ہے۔وزیراعظم عمران خان 

 انصاف دیر سے ملنے کی وجہ سے کرمنلز کو تحفظ مل جاتا ہے، وراثتی سرٹیفکیٹ کا 15 دن میں اجراء خوش آئند ہے۔وزیراعظم عمران خان 

حکومت گرانے کی تمام دھمیکیاں ہوا ہوئیں ۔۔ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ موخر کر دیا‎ ، وجہ کیا بنی ؟جانیے تفصیل

حکومت گرانے کی تمام دھمیکیاں ہوا ہوئیں ۔۔ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ موخر کر دیا‎ ، وجہ کیا بنی ؟جانیے تفصیل

کس کو کتنا منافع ملےگا۔۔ادارہ قومی بچت نے سکیموں کی شرح منافع میں رد وبدل کردیا

کس کو کتنا منافع ملےگا۔۔ادارہ قومی بچت نے سکیموں کی شرح منافع میں رد وبدل کردیا

اب کوئی جعلی اور بوگس کرکے تو دکھائیں ۔۔۔ جعلی اور بوگس کالز کرنے والے ہوشیارہوجائیں۔۔  نیا قانون آگیا

اب کوئی جعلی اور بوگس کرکے تو دکھائیں ۔۔۔ جعلی اور بوگس کالز کرنے والے ہوشیارہوجائیں۔۔  نیا قانون آگیا