09:02 pm
مشرف  سنگین غداری کیس کا فیصلہ روکنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

مشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ روکنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

09:02 pm

اسلام آباد( آن لائن )پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے . سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست لاہور ہائی کورٹ بار راولپنڈی بینچ کے سابق صدر توفیق آ صف کی جانب سے دائر کی گئی .جس میں وزارت داخلہ ،پرویز مشرف ،
خصوصی عدالت اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں تاخیری حربے اپنا رہی ہے، موجودہ حکومت نے وزارت داخلہ میں پرویز مشرف کے قریبی مددگار کو تعینات کر رکھا ہے، حکومت پرویز مشرف کا کیس واپس لینے کی کوششں کر رہی ہے، لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت سے کیس کا تمام ریکارڈ طلب کر رکھا ہے .درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہائی کورٹ خصوصی عدالت کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی، ہائی کورٹس کی جانب سے مداخلت آئین و قانون کے خلاف ہے، ہائی کورٹ کے حکم کے باعث خصوصی عدالت 5 دسمبر کو فیصلہ نہیں سنا سکی . سپریم کورٹ خصوصی عدالت کے فیصلوں پر ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار پر فیصلہ دے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلے سے روکنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی جانب سے محفوظ کیے گئے فیصلے کو روکنے کا حکم دیا تھا .عدالت نے حکم دیا تھا کہ وفاقی حکومت غداری کیس کا نیا پراسیکیوٹر تعینات کرے اور خصوصی عدالت تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرے یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین کو معطل کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور حکومت میں پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا تھا

تازہ ترین خبریں

‘اپوزیشن کووہی  فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

‘اپوزیشن کووہی فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

ڈسکہ الیکشن معاملہ،ان دوحکومتی شخصیات کے  خلاف کارروائی کی جائے ، ن لیگ نے بڑامطالبہ کرڈالا

ڈسکہ الیکشن معاملہ،ان دوحکومتی شخصیات کے خلاف کارروائی کی جائے ، ن لیگ نے بڑامطالبہ کرڈالا

قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالرز کااضافہ ہوگا ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالرز کااضافہ ہوگا ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

عثمان بزدارگزشتہ 2سال تک کیا کچھ کرتے رہے؟ سب سامنے آگیا

عثمان بزدارگزشتہ 2سال تک کیا کچھ کرتے رہے؟ سب سامنے آگیا

سری لنکانے مسلمانوں کے لیے ایساکیاکام کرڈالاجس پروزیراعظم بھی تعریف کیے بنانہ رہ سکے؟جانیں

سری لنکانے مسلمانوں کے لیے ایساکیاکام کرڈالاجس پروزیراعظم بھی تعریف کیے بنانہ رہ سکے؟جانیں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونگے یا خفیہ بیلٹ سے  پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونگے یا خفیہ بیلٹ سے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں

ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ:  جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ: جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

غیرقانونی بھرتی کیس: ضمانت مسترد ہونےپر  نورلغاری اور ڈاکٹر کشور کمار گرفتار

غیرقانونی بھرتی کیس: ضمانت مسترد ہونےپر نورلغاری اور ڈاکٹر کشور کمار گرفتار

وزیراعظم آج کہاں جائینگے ؟ اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری ،کھلاڑیوں کیلئے صبح صبح بڑی خبر آگئی

وزیراعظم آج کہاں جائینگے ؟ اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری ،کھلاڑیوں کیلئے صبح صبح بڑی خبر آگئی

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی

جہانیاں : تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کوٹکر، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی

جہانیاں : تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کوٹکر، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی

بزدار حکومت بازی لے گئی،مزید5’’مدراینڈچائلڈ‘‘کیئرہسپتالوں کی منظوری

بزدار حکومت بازی لے گئی،مزید5’’مدراینڈچائلڈ‘‘کیئرہسپتالوں کی منظوری

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ :  چیئرمین اوگراسے جواب طلب

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ :  چیئرمین اوگراسے جواب طلب