12:30 pm
وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندے عدالتی امور بند کروانے لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ایسا کمال جواب دیا

وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندے عدالتی امور بند کروانے لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ایسا کمال جواب دیا

12:30 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں پی آئی سی پروکیلوںکے حملے کے واقعہ پر لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے وکلاء سے کہا ہے کہ ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت میں گئے اور ان سے عدالتی امور بند کرنے کی استدعا کی۔اس پر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے اُن سے کہا
کہ عدالت اپنا کام کرے گی یہ میری ذمہ داری میں شامل ہے۔ عدالت نے احتجاجی وکلاء کو مشورہ دیا کہ سینئیر اور نوجوان وکلاء پھولوں کے گلدستے لے کر پی آئی سی جائیں۔وکلاء ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کوئی وکیل کیسز کی پیروی کے لیے عدالت پیش نہیں ہونا چاہتا تھا تو اس کی اپنی مرضی ہے لیکن مقدمات عدم پیروی پر خارج نہیں کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے کے بعد وکلاء نے جمعرات کو مکمل ہڑتال کی تھی اور اسے وکلاء ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا نام دیا۔پنجاب بار کونسل کی کال پر وکلاء نے لاہور ہائی کورٹ‘ سیشن کورٹس‘ سول کورٹس اور دوسری ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ وکلاء کی ہڑتال اور عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے عدالتوں میں مقدمات کی پیروی بُری طرح متاثر ہوئی اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے وکلاء کے خلاف ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وکلاء نے ڈاکٹرز سے بدلا لینے اور ان کو سبق سکھانے کیلئے دل کے سب سے بڑے ہسپتال کا انتخاب کیا۔ دریں اثناء لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں اس واقعے کی مذمت اور حکومتی کریک ڈاؤں کے خلاف تبادلہ خیال کرنے کیلئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حفیظ الرحمان چوہدری نے کی۔ اجلاس میں وکلاء کی گرفتاری کی مذمت اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران سینئر وکلاء پر مشتمل ایک مشترکہ ایکشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔ مشترکہ ایکشن کمیٹی نے وکلاء پر تشدد‘ گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کے خلاف آج ہڑتال کی کال دی تھی۔

تازہ ترین خبریں

ہمارا یہ کام کردو، پھر تم جانو اور عمران خان،اسٹیبلشمنٹ  نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

ہمارا یہ کام کردو، پھر تم جانو اور عمران خان،اسٹیبلشمنٹ نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

چیئرمین چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات

چیئرمین چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات

سرکاری ونجی سکولوں پرنئی پابندی لگ گئی

سرکاری ونجی سکولوں پرنئی پابندی لگ گئی

سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب  کیسے ممکن ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب کیسے ممکن ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

دعا کبھی رائیگاں نہیں جاتی ،حکومت نے عوام کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی

دعا کبھی رائیگاں نہیں جاتی ،حکومت نے عوام کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی

پی ٹی آئی رہنما نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

پی ٹی آئی رہنما نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

اب کوئی غریب بے گھر نہیں ہوگا۔۔غریب عوام کوچھوٹے گھر کتنے لاکھ میں دیں گے

اب کوئی غریب بے گھر نہیں ہوگا۔۔غریب عوام کوچھوٹے گھر کتنے لاکھ میں دیں گے

میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی، فردوس  عاشق اعوان اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی

میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی، فردوس عاشق اعوان اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی

آگیا تو پھر جوان ہو کر ۔۔۔ اسکول کھلنے کے اعلان کے بعد بچے شفقت محمود سے ناراض

آگیا تو پھر جوان ہو کر ۔۔۔ اسکول کھلنے کے اعلان کے بعد بچے شفقت محمود سے ناراض

قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ کیا ہے جس سے ہر سال 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، عمران خان

قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ کیا ہے جس سے ہر سال 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، عمران خان

نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسد عمر

نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسد عمر

مشکلات ختم ہونے کا وقت قریب ،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں ریکارڈ اضافہ

مشکلات ختم ہونے کا وقت قریب ،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں ریکارڈ اضافہ

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

‘اپوزیشن کووہی  فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

‘اپوزیشن کووہی فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی